Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی واپسی شاندار ہوگی: عمران ہاشمی

Updated: April 17, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی جانب سے سلمان خان کے دفاع کے بعد عمران ہاشمی نے بھی کہا کہ سلمان کو کافی تجربہ ہے اور وہ زبردست طریقے سے واپسی کریں گے۔

Salman Khan. Photo INN
عمران ہاشمی (دائیں) سلمان خان (بائیں)۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ کی ناکامی پر اکشے کمار کے بعد اب عمران ہاشمی فلم کا دفاع کررہے ہیں۔ سدھارتھ کنن کے ساتھ بات چیت کے دوران عمران ہاشمی نے کہا کہ سلمان خان بحران سے گزر رہے ہیں مگر ان کی واپسی زبردست ہوگی۔ وہ ذہین ہیں اور انہیں انڈسٹری کا کافی تجربہ ہے۔ عمران نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ وہ زبردست واپسی کریں گے۔ وہ انڈسٹری میں کئی دہائیوں سے فعال ہیں۔ ۱۰؍ سال پہلے لوگ ایسا شاہ رخ خان کے بارے میں کہتے تھے مگر آج دیکھئے وہ کہاں ہیں۔ سلمان نے انڈسٹری میں بہت کچھ دیکھا ہے۔ ان کی واپسی ضرور ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نوازالدین صدیقی کی فلم ’’کوسٹاؤ‘‘ کا ٹریلرریلیز

انہوں نے مزید کہا کہ ’’آپ اندازہ نہیں لگاسکتے کہ چیزیں کب ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یہ سب آپ کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق فلمیں نہیں کر رہے ہیں۔ کبھی کبھی اچھی چیزیں بھی کام نہیں کرتی ہیں۔ فلم کی کامیابی میں کئی عوامل بیک وقت کام کرتے ہیں۔ ‘‘
واضح رہے کہ اکشے کمار کی جانب سے سلمان کا دفاع کرنے کے فوراً بعد عمران ہاشمی نے بھی ان کی حمایت کی ہے۔ ’’کیسری ۲‘‘ کی خصوصی اسکریننگ میں ایچ ٹی سٹی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے سلمان خان کا دفاع کیا اور کسی بھی قسم تنقید کو مسترد کردیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آج کل بڑے ستاروں والی فلمیں کام نہیں کر رہی ہیں، اکشے نے کہا کہ ’’دیکھئے یہ غلط بات ہے۔ ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔سلمان وہ شیر ہے جسے کبھی مات نہیں دی جاسکتی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK