نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’’کوسٹاؤ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں وہ ایک ایماندارکسٹم افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم ’’کوسٹاؤ‘‘ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو زی ۵؍ پر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 17, 2025, 3:39 PM IST | Mumbai
نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’’کوسٹاؤ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں وہ ایک ایماندارکسٹم افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم ’’کوسٹاؤ‘‘ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو زی ۵؍ پر ریلیز ہوگی۔
نوازلدین صدیقی ایک مرتبہ پھر مداحوں کو اپنی آنے والی فلم ’’کوسٹاؤ ‘‘ سے حیران کرنے کیلئے تیار ہے۔ فلمسازوں نے حال ہی میں فلم کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔ٹریلر میں نواز الدین کاکردار نہ صرف گوا میں سونے کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی کاروائی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ اس سسٹم سے بھی لڑتا ہے جس کی وہ خدمت کرتا ہے۔فلم میں نوازالدین صدیقی نے کوسٹاؤ فرنینڈس کا کردار ادا کیا ہے جو ایک کسٹم افسر ہے اور جس نے ۱۹۹۰ء کی دہائی میں گوا کے سب سے طاقتوراسمگلنگ سنڈیکیٹ کا مقابلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سنجے دت اور مونی رائے کی ’’بھوتنی‘‘ ۱۸؍ اپریل کے بجائے یکم مئی کو ریلیز ہوگی
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح سونے کی اسمگلنگ کی سرکل کا پردہ چاک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر خود اس کا سسٹم اس کا ساتھ نہیں دیتا اور اس پر قتل کا جھوٹا الزام لگا دیا جاتا ہے۔اس کے بعد وہ(نواز الدین) اپنے خاندان کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو بدعنوان اسٹیبلشمنٹ اور مجرمانہ انڈرورلڈ دونوں سے لڑتے ہوئے پاتا ہے۔
ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ’’زی ۵‘‘ نے لکھا کہ ’’ ایک اصلی ہیرو کی کہانی، ایک کسٹم افسر جس نے سارے جرائم کے پورے نیٹ ورک کو ہلاکر رکھ دیا۔ یہ لڑائی قربانی سے عبارت ہے۔‘‘
سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پریا باپت، کشور کمار جی، گگن دیو ریار، اور حسین دلال نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ بامبے فیبلس موشن پکچرز کے ساتھ مل کر بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ کی طرف سے پیش کردہ، یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۵ء کو زی ۵؍پر ریلیز ہوگی۔