عمران ہاشمی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’’آوارہ پن ۲‘‘ کے اسکرپٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز جولائی کے اختتام سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: April 26, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai
عمران ہاشمی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’’آوارہ پن ۲‘‘ کے اسکرپٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز جولائی کے اختتام سے ہوگا۔
مارچ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر عمران ہاشمی نے ۲۰۰۷ء کی اپنی سپر ہٹ فلم ’’آوارہ پن‘‘ کے سیکویل کا اعلان کیا تھا۔ عمران نے کہا کہ یہ فلم ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ نیوز ۱۸؍ شوشا سے خصوصی بات چیت میں عمران نے کہا کہ ’’جولائی کے آخر میں ہم شوٹنگ شروع کریں گے۔‘‘ خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ’’آوارہ پن‘‘ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پیار ملا ہے۔ اس دوران متعدد مرتبہ اس کے سیکویل کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ تاہم، عمران نے کہا کہ عوامی مطالبہ نے انہیں سیکویل بنانے پر مجبور نہیں کیا ہے۔
’’کیسری ۲‘‘ میں اننیا پانڈے کا طاقتور مکالمہ ۲۰۲۰ء کی نظم کی نقل، شاعر نے شدید تنقید کی
ایک مداح کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے عمران نے بتایا کہ ’’اس فلم کے سیکویل کا عوامی مطالبہ ۱۵؍ برسوں سے ہے۔ تقریباً ۶؍ مہینے پہلے، دبئی میں ایک کافی شاپ پر ایک لڑکا میرے پاس آیا۔ اس نے آوارہ پن کا ٹیٹو بنوایا تھا۔‘‘ درحقیقت، ’’آوارہ پن‘‘ کے سیکویل کے اسکرپٹ پر ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور جب اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر افراد اس سے مطمئن ہوگئے تو انہوں نے اسے بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں عمران نے کہا کہ ’’ہم تقریباً ایک دو سال سے سیکویل کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اب یہ تیار ہے، اور ہم بھی۔‘‘
عمران نے مزید کہا کہ ’’آوارہ پن‘‘ نے انٹرنیٹ، یوٹیوب، سیٹیلائٹ اور ٹورینٹ پر وقت کے ساتھ خوب شہرت حاصل کی ہے۔ اس کے مداحوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ یہ ۲۰۰۷ء میں اتنی کامیاب نہیں تھی لیکن آج یہ میری سب سے کامیاب فلم ہے۔ ‘‘