Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شاہ رخ خان اور زینت امان ’’دعوت‘‘ رائس کے اشتہار میں، مداح نے خوب تعریف کی

Updated: March 12, 2025, 6:39 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور زینت امان ’’دعوت‘‘ رائس کے اشتہار میں ساتھ نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر یہ اشتہار وائرل ہوگیا اور مداحوں نے دونوں کی خوب تعریف کی۔ انہیں ’’ڈان‘‘ اور ’’اوریجنل روما‘‘ قرار دیا۔

Shah Rukh Khan and Zeenat Aman in the advertisement. Photo: INN
شاہ رخ خان اور زینت امان اشتہار میں۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان اور زینت امان کا اسکرین شیئر کرنا تفریحی صنعت کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ دونوں حال ہی میں چاول کے برانڈ ’’دعوت‘‘ کے اشتہار میں ساتھ نظر آئے۔ اشتہار دیکھنے کے بعد شائقین اور مداح اپنے آپ کو روک نہیں سکے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیکس اور کمنٹس کا سیلاب آگیا۔ شاہ رخ خان اور زینت امان کے اس اشتہار کو مبینہ طور پر شوجیت سرکار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کلپ میں، شاہ رخ خان، زینت امان کیلئے بریانی بنا کر انہیں متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمرشیل میں شاہ رخ خان اپنی کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لذیذ لنچ بناتے نظر آتے ہیں۔ ایسا کرتے وقت انہوں نے اپنی بیوی گوری کا فون یہ کہتے ہوئے بند کردیا کہ وہ کسی خاص کیلئے دعوت کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پھر انہوں نے کھانا تیار کیا اور دسترخوان بچھایا اور اپنے خاص مہمان کیلئے دروازہ کھولا، وہ خاص مہمان کوئی اور نہیں بلکہ زینت امان ہیں۔ جب جوڑی کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھی تو اداکارہ نے شاہ رخ کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ: پہلی زومبی ایکشن فلم کی دوڑ: رتیک، رنویر اور کارتک آرین میں خاموش جنگ


شائقین نے اسکرین پر اس جوڑی کو پسند کیا۔ ان میں سے ایک نے تبصرہ کیا، ’’ڈان اور روما‘‘، یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ کس طرح اس اشتہار نے اوریجنل روما ( زینت امان) اور شاہ رخ خان کے کردار ڈان کو ملایا ہے۔ دوسرے بھی اداکار کی تعریف کرنے سے باز نہ آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’’وہ گزشتہ چند مہینوں سے کچھ زیادہ ہی پُرکشش لگ رہے ہیں۔‘‘ جبکہ ایک نے کہا کہ ’’فلمسازوں کو ’’چینی کم ۲‘‘ بنانی چاہئے۔‘‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اس اشتہار نے مجھے ۹۰ء کی دہائی کے اشتہارات یاد دلادیئے۔‘‘ 
کام کے محاذ پر، زینت امان کی اگلی فلم فراز عارف انصاری کی ’’بن ٹکی‘‘ ہوگی جس میں ابھے دیول اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔ وہ بھومی پیڈنیکر اور ایشان کھٹر کی جدید دور کی انڈین رائلٹی روم کام سیریز ’’دی رائلز‘‘ میں بھی نظر آئیں گی جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ دوسری جانب شاہ رخ خان آخری بار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’ڈنکی‘‘ میں نظر آئے تھے۔ اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں وہ اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK