• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فہد فاضل، امتیاز علی کی نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں کریئر کی شروعات کریں گے

Updated: September 03, 2024, 10:28 PM IST | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے معروف اداکار فہد فاضل، ہدایتکار امتیازعلی کی نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں کریئر کی شروعات کریں گے۔

Fahadh Faasil. Photo: INN
فہد فاضل۔ تصویر: آئی این این

امتیاز علی، جو ’’سوچا نہ تھا‘‘، ’’جب وی میٹ‘‘، ’’راک اسٹار ‘‘ اور تماشا جیسی فلموں کیلئے مشہورہیں، نے فہد فاضل کے ساتھ نئی فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ان کی پرانی فلموں کی ری ریلیز کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ان کی حالیہ فلم ’’چمکیلا‘‘ نے نیٹ فلکس پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امتیاز علی نے فہد فاضل کے ساتھ نئی فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رشی کیش مکھرجی نے فلمی کریئر کا آغاز بطور کیمرہ مین کیا تھا

گزشتہ چند مہینوں میں فہد اور امتیاز کی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ فہد اور امتیاز پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام  کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فہد امتیاز جیسے ہدایتکار کے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے کیلئے تیار ہیں۔فہد کے فلمی کریئر کی شروعات ۲۰؍ سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK