فرحان اختر، ابھے دیول اور رتیک روشن نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 4:12 PM IST | Mumabi
فرحان اختر، ابھے دیول اور رتیک روشن نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔
’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اپنی ریلیز کے بعد سے شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیریز ہے۔ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کا ایکسیل انٹرٹینمنٹ مسلسل کامیاب فلمیں دے رہا ہے اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اس پروڈکشن ہاؤس کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہریانہ اور گجرات کے ووٹرس کو بنگال کی لسٹ میں جوڑدیا گیا!
’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘
’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے سیکوئل کے تعلق سے مداحوں میں گفتگو جاری ہے لیکن اب تک کوئی پختہ فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ فرحان اختر، رتیک روشن اور ابھے دیول فلم کا سیکوئل بنانے کیلئے تیار ہیں۔ آج فرحان اختر، ابھے دیول اور رتیک روشن نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جس نے ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی یاد دلا دی۔ اس تصویر کے ذریعے انہوں نے ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آسکر ۲۰۲۵ء: فاتحین کی فہرست، ’’انورا‘‘ اور ’’دی بروٹالسٹ‘‘ کو اہم ایوارڈز
’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کا سیکوئل بننے کی امید
جہاں رتیک روشن، ابھے دیول اور فرحان اختر نے ایک ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے وہیں مداحوں نے پرجوش ہوکر پوسٹ پر کمینٹ بھی کئے ہیں۔ قبل ازیں فلم کے مصنف اور پروڈیوسر فرحان اختر نے ایک ویڈیوشیئر کی تھی جس میں انہیں فلم کی کاسٹ کے کلیدی افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن میں ابھے دیول، رتیک روشن اور فرحان اختر بھی شامل ہیں۔ ویڈیو میں تینوں الیگزینڈر ڈیوماس کے ناول کی طرف دیکھ رہے ہیں جس کا عنوان ہے ’’دی تھری مسکیٹیرسـ۔‘‘ویڈیو میں فرحان اختر اور رتیک روشن کو ’’ناقابل یقین‘‘ اور ’’بہترین‘‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جبکہ ابھے دیول کتاب کو دیکھتے ہوئے مسکرارہے ہیں۔ فرحان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’زویااختر کیا آپ کو علامتیں نظر آرہی ہیں۔‘‘