• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دل چاہتا ہے‘‘ کے ۲۳؍ سال مکمل، فرحان اختر نے ویڈیو پوسٹ کیا

Updated: August 11, 2024, 4:08 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فرحان اختر نے ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے بالی ووڈ میں بطور ہدایتکار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ فلم ۱۰؍ اگست ۲۰۰۱ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فرحان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دوستی کے نام ایک کیپشن لکھا۔

Farhan Akhtar. Photo: INN
فرحان اختر۔ تصویر : آئی این این

فلمساز فرحان اختر نے سنیچر کو اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ۲۰۰۱ء کی فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ کا ایک منظر ہے۔ اس فلم کے ۲۳؍ سال مکمل ہونے پر فرحان اختر نے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن لکھا۔ واضح رہے کہ فرحان اختر نے اسی فلم سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔ اس کامیڈی ڈراما فلم میں عامر خان، سیف علی خان اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم ۱۰؍ اگست ۲۰۰۱ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں پریتی زنٹا، ڈمپل کپاڈیہ، سونالی کلکرنی، رجت کپور، سوہاسنی مولے، انجولا بیدی اور سچترا پلئی بھی اہم کرداروں میں تھے۔

یہ بھی پڑھئے:لاکانو فلم فیسٹیول: سوئزرلینڈ میں شاہ رخ خان کو ’پاردو الا کیریرا‘ سے نوازا گیا

فرحان نے لکھا کہ ’’زندگی بھر کی دوست کیلے۔ کاسٹ، عملے اور سامعین کیلئے۔ آپ کی محبت نے دل چاہتا ہے کو ۲۳؍ سال تک زندہ رکھا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رتیش سدھوانی کی پروڈیوس کردہ، دل چاہتا ہے دوستی، محبت اور خود کی دریافت پر مبنی ہے۔ ممبئی، گوا اور سڈنی میں شوٹ کی گئی یہ فلم دراصل تین دوستوں: آکاش (عامر)، سڈ (اکشے) اور سمیر (سیف) کی کہانی ہے۔
فرحان کے پوسٹ پر بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے کمنٹس کئے جن میں دیا مرزا، شیبانی ڈانڈیکر اور زویا اختر کے نام قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ فرحان اختر کی اگلی فلم ’’ڈان۔۳‘‘ ہے جس میں پرینکا چوپڑا، کیارا اڈوانی اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK