Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوادخان کی فلم’عبیرگلا ل‘ کا میوزک ہندوستان میں مخالفت کے بعد دبئی میں لانچ ہوگا

Updated: April 16, 2025, 7:43 PM IST | Mumbai

’’عبیر گلال ‘‘ میں فواد خان اور وانی کپور نظر آئیں گے ۔ فلم سنیما گھروں میں ۹؍ مئی ۲۰۲۵ ء کو ریلیز ہوگی۔فواد خان بالی ووڈ میں دوبارہ آنے کیلئے ایک بار پھر تیا ر ہے اپنی فلم ’’عبیر گلال ‘‘ سے جس میں ان کے مد مقابل وانی کپور نظر آئیں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’عبیر گلال ‘‘ میں فواد خان اور وانی کپور نظر آئیں گے ۔ فلم سنیما گھروں میں ۹؍ مئی ۲۰۲۵ ء کو ریلیز ہوگی۔فواد خان بالی ووڈ میں دوبارہ آنے کیلئے ایک بار پھر تیا ر ہے اپنی فلم ’’عبیر گلال ‘‘ سے جس میں ان کے مد مقابل وانی کپور نظر آئیں گی۔جہاں فواد کے مداح فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں اسے ممتاز سیاسی شخصیات اور صنعت کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے جو خاص طور پر مہاراشٹر میں اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس سب کے درمیان فلمساز ’’عبیر گلال ‘‘ کا پروموشن شیڈو ل کے مطابق کررہے ہیں۔ ’’عبیر گلال ‘‘ کے منانے والوں نے ہندوستان میں رد عمل کے خطرے کا اندازہ لگایا ، اور فلم کے میوزک لانچ کیلئے دبئی کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھئے: عامر خان، رجنی کانت اور ناگا ارجن کے ساتھ ’’قلی‘‘ میں نظر آئیں گے

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم کا میوزک گلوبل ویلج دبئی میں ۱۹؍ اپریل کو مرکزی کرداروں کی موجودگی میں ہوگا۔ امیت ترویدی جنہوں نے فلم کی میوزک کمپوز کی ہے دبئی کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ ایک ذریعہ نے پورٹل کو بتایا کہ ’’ٹیم نے فواد کے بورڈ میں آنے کے بعد سے ہی ہندوستان میں ردعمل کے خطرے کا اندازہ لگایا تھا۔ دبئی پروموشنز کیلئے واضح انتخاب ہے۔ یہ ایک غیر جانبدار گراؤنڈ ہے، یہاں ایک مضبوط ڈائیسپورا کی موجودگی ہے، اور فواد وہاں مقبول ہیں۔
 موسیقی’’ عبیر گلال‘‘ کا ایک اہم پہلو ہے۔ وہ میوزک لانچ کرنے سے پہلے بڑے پیمانے پر جانا چاہتے تھے۔‘‘رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ’’ عبیر گلال ‘‘کے میوزک لانچ کو ایک کنسرٹ کے طور پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس میں امیت ترویدی فلم کے چند ٹریک پرفارم کر رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے  کھلا رہے گا جنہوں نے گلوبل ولیج کیلئے  داخلہ فیس ادا کی ہے۔مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے مہاراشٹر میں فلم کی ریلیز کے خلاف سخت موقف اپنایا۔ ایم این ایس کی لیڈر امیہ کھوپکر نے فلم سازوں کو کھلا چیلنج

یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری

کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہم پاکستانی فنکاروں پر مشتمل کسی بھی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اسے ریلیز کرکے دکھائیں۔‘‘ بھارتی فلم ایسوسی ایشن نے ۲۰۱۶ءکے اڑی حملوں کے بعد پاکستانی فنکاروں پر ملک میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ ۲۰۲۳ءمیں، بمبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔تاہم، ’’عبیر گلال ‘‘ کےفلمسازوں نے حال ہی میں فلم کا ٹائٹل ٹریک ’’خدایا عشق‘‘ ریلیز کیا ۔یہ گانا ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا  ہے ، جبکہ اسکرین پر فواد خان اور وانی کپور کی کمسٹر ی دکھائی دے رہی ہیں۔ آرتی ایس بگدی کی ہدایتکاری میںبنی فلم’’عبیر گلال ‘‘ ۹؍مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK