فلمسازوں نے فواد خان اور وانی کپور کی اگلی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری کر دیا ہے۔ آرتی ایس بگڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 15, 2025, 2:16 PM IST | Mumbai
فلمسازوں نے فواد خان اور وانی کپور کی اگلی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری کر دیا ہے۔ آرتی ایس بگڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
پیر کو پاکستانی اداکار فواد خان اور وانی کپور کی اگلی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘ جاری کیا گیا ہے۔ فلم کے پہلے نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ فواد خان وانی کپور کے ساتھ بیرون ملک کے ایک شہر کو ایکسپلور کررہے ہیں۔ فواد خان اور وانی کپور کو رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس نغمے کو امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے جبکہ اسے ارجیت سنگھ اور شلپا راؤنے گایا ہے۔
Bringing love back… one note at a time 💫#KhudayaIshq - Out Now on Saregama Music YouTube Channel and all major music streaming platforms
— Saregama (@saregamaglobal) April 14, 2025
🔗 https://t.co/MYjQwYuaA4#AbirGulaal in cinemas from 9th May 💕@arijitsingh @shilparao11 @ItsAmitTrivedi #Kumaar #FawadKhan… pic.twitter.com/50xqQWuwd3
فلمسازوں نے میوزک ویڈیو جاری کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’محبت کی واپسی۔ خدایا عشق سارے گاما میوزک یوٹیوب چینل اور تمام بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے۔ ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اینگری برڈ فرینچائز کی تیسری فلم ’دی اینگری برڈمووی‘ ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
کچھ ’’عبیر گلال‘‘ کے بارے میں
’’عبیر گلال‘‘ کے ذریعے فواد خان ۹؍ سال بعد بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ۴۳؍ سالہ اداکار، جنہوں نے ۲۰۱۴ء کی فلم ’’خوبصورت’’کےذریعے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات کی تھی، نے ’’کپور این سنس‘‘ (۲۰۱۶ء) اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ (۲۰۱۶ء) سے شہرت حاصل کی تھی۔ ’’عبیر گلال‘‘ کی ہدایتکاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے اور یہ ریچر لینس انٹرٹینمنٹ کی فلم ہے جو انڈسٹری کو ’’اڑتا پنجاب‘‘ اور ’’کوئین‘‘جیسی فلمیں دینے کیلئے مشہور ہے۔