فواد خان اور وانی کپور کی اداکاری سے مزین فلم’’عبیر گلال‘‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم ۹؍مئی ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 01, 2025, 4:48 PM IST | Mumbai
فواد خان اور وانی کپور کی اداکاری سے مزین فلم’’عبیر گلال‘‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم ۹؍مئی ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگی۔
پاکستانی اداکار فواد خان اور وانی کپور کی رومینٹک کامیڈی فلم ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے آج فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا ہے جس میں لندن میں شوٹ کی گئی فلم کی اسٹوری لائن کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم فواد خان اور وانی کپور کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے جن کی ملاقات اتفاق سےہوتی ہے۔
فلم کے ٹیزر میں کیا ہے؟
فلم کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد خان وانی کپور کے ساتھ کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور برسات کا لطف لیتے ہوئے ’’۱۹۴۲ء: اے لو اسٹوری‘‘ کا نغمہ ’’کچھ نہ کہو‘‘ گارہے ہیں۔ جب وہ نغمہ ختم کر لیتے ہیں تو وانی کپور ان سے پوچھتی ہیں ’’کیا تم مجھ سےفلرٹ کر رہے ہو؟‘‘ جس کے جواب میں فواد خان کہتے ہیں ’’کیا تم چاہتی ہو کہ میں ایسا کروں؟‘‘ ٹیزر کا اختتام ’’بریننگ لو بیک‘‘ جملے پر ہوتا ہے۔
ٹیزر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’انتظار ختم۔ ’’عبیر گلال‘‘ کے ذریعے اسکرین پر محبت کی واپسی ہوگی۔‘‘