Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سدھارتھ آنند نے ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی، مداحوں میں ’’کنگ‘‘ کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری

Updated: March 28, 2025, 6:38 PM IST | Mumabi

سدھارتھ آنند نے اپنےانسٹاگرام پر ایک پراسرارپوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو شبے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مداحوں میں ان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ یہ فلم ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔

Siddharth Anand and Shah Rukh Khan. Photo: INN
سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

سدھارتھ آنندنے اپنی فلموں سے مداحوں کے دلوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔’’پٹھان‘‘ اور ’’وار‘‘ کی ہدایتکاری کرنے والے سدھارتھ آنند نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پراسرار کمرے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے صارفین شبے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری رتیک روشن کریں گے

یہ تصویر کیپشن سےعاری ہےلیکن مداحوں میں چہ میگوئیاں جاری ہے کہ یہ تصویر ’‘’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی تو نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ’کنگ‘‘کا اعلان ہونےکے بعد سےہی یہ فلم سرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں ایس آر کے، سہانا خان اور ابھیشک بچن اداکاری کریں گے۔ سدھارتھ آنند، جو اپنی بلاک بسٹر فلموں کیلئےمشہور ہیں، نے اپنی پوسٹ سے اپنے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

 ۲۰۲۵ء میں سدھارتھ آنند بیک وقت کئی فلموں پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی فلم’’ جیول تھیف‘‘ ریلیز ہونے والی ہے۔ تاہم، اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کے ذریعے وہ پردۂ سیمیں پر واپس آئیں گےجس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ سدھارتھ آنند نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں خاص طور پر ’’کنگ‘‘ان کے کریئر کی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوسکتی ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے وعدہ کیا ہے کہ یہ فلم مداحوں کو جھنجھوڑکر رکھ دے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’پتی پتی او وہ۲‘‘ میں کارتک آرین کے مدمقابل راشاتھڈانی نظر آئیں گی

قبل ازیں رپورٹس میں یہ کہا جارہا تھا کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی۔ ابتدائی طور پر’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۵ءمیں شروع ہونےو الی تھی لیکن اب جون ۲۰۲۵ءمیں شروع ہوگی۔ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ہندوستان اور یورپ دونوں مقامات پرہوگی۔ اس پروجیکٹ کو ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلیکس کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا۔’’کنگ‘‘ ۲۰۲۶ء کے اواخرمیں ریلیزہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK