• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمال امروہی اور مینا کماری کی زندگی پر فلم کی تیاری، سوشل میڈیا صارفین پُرجوش

Updated: September 12, 2024, 10:15 PM IST | Mumbai

’’سا رے گاما‘‘ اور کمال امروہی کے پوتے بلال امروہی نے ’’کمال اور مینا‘‘ نامی فلم کا اعلان کیا ہے جس کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دیں گے۔ فلم کے نغمے ارشاد کامل اور کوثر منیر لکھیں گے۔ تاہم، مرکزی کرداروں کیلئے اداکاروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Meena Kumari and Kamal Amrohi. Photo: INN
مینا کماری اور کمال امروہی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مینا کماری کو بالی ووڈ کی ’ٹریجڈی کوئین‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی شادی ہدایتکار کمال امروہی سے ہوئی تھی اور چند برسوں بعد ان میں علاحدگی بھی ہوگئی۔ شادی کے بعد ہدایتکار نے مینا کماری کیلئے ’’پاکیزہ‘‘ بنائی تھی۔ میناکماری کے انتقال کے ۵۲؍ سال بعد ’’سا رے گاما‘‘ نے مینا کماری اور کمال امروہی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا انجام دیں گے۔

اس فلم کا نام ’’کمال اور مینا‘‘ ہے جس کی کہانی ان کے رشتے کے گرد گھومے گی۔فلم کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دیں گے جبکہ ارشاد کامل اور کوثر منیر نغمے لکھیں گے۔ خیال رہے کہ سدھارتھ پی ملہوترا نے ’’ہچکی‘‘ کے بعد شہرت حاصل کی اور ان کی حالیہ فلم ’’مہاراج‘‘ ہے جس میں عامر خان کے بیٹے جنید خان اور جے دیپ اہلاوت نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ’’کمال اور مینا ‘‘ کے متعلق ترن آدرش نے ایکس پوسٹ کیا کہ ’’ کمال امروہی اور مینا کماری کا ساتھ تقریباً ۲۰؍ سال رہا، فلم میں یہی ۲۰؍ سال پیش کئے جائیں گے۔ اس کے شریک پروڈیوسر کمال امرہوی کے پوتے بلال امروہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ یہ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹنگ ابھی جاری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’پاکیزہ‘‘ کے ۱۰؍ دلچسپ حقائق

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلم کو بہترین انداز میں بنایا جائے۔ گلوکاری کیلئے سونو نگم، شریہ گھوشال اور سنیدھی چوہان کی خدمات لی جائیں جبکہ مرکزی کرداروں کیلئے بہترین اداکاروں کا انتخاب کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK