تلنگانہ پولیس نے۲۵؍ مشہور شخصیات کے خلاف غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا اور منچو لکشمی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 7:49 PM IST | Hyderabad
تلنگانہ پولیس نے۲۵؍ مشہور شخصیات کے خلاف غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا اور منچو لکشمی شامل ہیں۔
تلنگانہ پولیس نے ۲۵؍ مشہور شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جن میں رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا اور منچو لکشمی شامل ہیں۔ ان پر غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، یہ رپورٹ جمعرات کو سامنے آئی۔ یہ ایف آئی آر حیدرآباد کے میاپور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جو۳۲؍ سالہ بزنس مین فانندرا شرما کی شکایت پر کی گئی۔ ایک حیدرآباد کے صحافی کے سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ مشہور شخصیات غیر قانونی بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر یا ان سے وابستہ رہی ہیں جو قانونی دائرے سے باہر کام کر رہے ہیں۔
دیگر مشہور شخصیات پر بھی مقدمہ درج
اس کیس میں کئی اداکاراؤں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا، سری مکھی، سری ہنومانتو، شیاملا، ورشنی، شبہ، نہا، پندو، پدماوتی، عمران خان، وشنو پریا، ہرشا سائی، سنی یادو، ٹیستی تیجا، اور رتو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’بیلیرینا‘‘ میں کیانو ریوز ’’جان وِک‘‘ کے کردار میں لوٹیں گے
الزامات اور قانونی چارہ جوئی
ان مشہور شخصیات پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس، اشتہارات اور لائیوا سٹریمنگ ایونٹس کے ذریعے ان بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ ایپس صارفین میں مقبول ہوئیں۔ ابھی تک ان الزامات کے جواب میں کسی بھی مشہور شخصیت نے عوامی سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ہندوستان میں بیٹنگ اور جوئے کے قوانین
ہندوستان میں غیر قانونی بیٹنگ اور جوئے کے ایپس ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ کئی ریاستیں ان کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں۔ البتہ گھڑ دوڑ، لاٹری، اور کچھ تاش کے کھیلوں کو بعض قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ فی الحال صرف گوا اور سکم وہ ریاستیں ہیں جہاں کیسینوز کو قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت ہے۔