اپنی ریلیز کے بعد پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین نے بھول بھلیاں ۳؍ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باکس آفس پر ان دونوں فلموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2024, 4:53 PM IST | Mumbai
اپنی ریلیز کے بعد پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین نے بھول بھلیاں ۳؍ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باکس آفس پر ان دونوں فلموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔
ریلیز کے بعدافتتاحی جنگ جیتنے کے بعد اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین نے کارتک آرین کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ کو ہفتے کے آخر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ یکم نومبر کو اپنی ریلیز کے پہلے دن سنگھم اگین نے ۵ء۴۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور بھول بھلیاں ۳؍ نے ۵ء۳۵؍ کروڑروپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن (سنیچر) کو روہت شیٹی کی فلم نے ۵ء۴۲؍ کروڑ روپے جبکہ کارتک آرین کی ہارر کامیڈی نے ۳۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ساکنگ ڈاٹ کام کے اندازے کے مطابق بھول بھلیاں ۳؍ ، ۵ء۳۳؍ کروڑ روپے کا اثاثہ جبکہ سنگھم اگین ۳۵؍ کروڑ روپے کا اثاثہ حاصل کر پائے گی۔ تیسرے دن سنگھم اگین نے ۱۲۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ بھول بھلیاں ۳؍ نے ۱۰۶؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے، سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ کا اعلان
اس طرح سنگھم اگین نے ریلیز کے بعدپہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں بھول بھلیاں ۳؍ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، روہت شیٹی کی فلم انیس بزمی کی فلم سے آگے ہے۔ ان دونوں فلموں کے باکس آفس پر کامیاب ہونے کا اندازالگایا جا رہا ہے کیونکہ اس ماہ اجے دیوگن اور انیس بزمی کی فلم ’’نام‘‘ کے علاوہ اور کوئی فلم باکس آفس کی زینت نہیں بنے گی۔ یاد رہے کہ ’’نام‘‘ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔ ان دونوںفلموں کا مقابلہ ٹکر کا ہے۔
بھول بھلیاں ۳؍ اور سنگھم اگین
خیال رہےکہ بھول بھلیاں ۳؍ بھول بھلیاں سیریز کی تیسری فلم ہے۔ قبل ازیں بھول بھلیاں سیریز کی پہلی فلم ۲۰۰۷ء جبکہ دوسری فلم ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت، ترپٹی ڈمری اور دیگر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
سنگھم اگین سنگھم سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض روہت شیٹی نے انجام دیئے ہیں۔ قبل ازیں اس سیریز کی ۴؍ فلمیں سنگھم (۲۰۱۱ء)، سنگھم رٹرنز (۲۰۱۴ء)، سمبا (۲۰۱۸ء)اور سوریہ ونشی (۲۰۱۱ء )میں ریلیز ہوئی تھیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، اکشے کمار، رنویر سنگھ،دپیکا پڈوکون ، ٹائیگر شراف اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔سلمان خان اس میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔