• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے، سالگرہ پر شاہ رخ خان کا اعلان

Updated: November 04, 2024, 4:45 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ ایس آر کے نے اپنی ۵۹؍ ویں سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ ’’میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔‘‘ یہ اعلان سننے کے بعد مداح خوش ہوگئے۔

SRK. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ۲؍نومبر کو اپنی ۵۹؍ ویں سالگرہ منائی ہے۔ ایس آر کے نے اپنی سالگرہ اس طریقے سے منائی کہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ شاہ رخ خان نے سنیچر کو اپنے مداحوں سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا تھا۔ شاہ رخ خان کے فین پیچ شاہ رخ خان یونیورس کی جانب سے اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہےجس میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے درمیان بتایا کہ ’’ایک اچھی چیز ہے۔ دوستوں میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔‘‘ شاہ رخ خان کے اس اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنایا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan Universe (@srkuniversefc)

شاہ رخ خان نے یہ قبول کیا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد انہیں بے چینی ہو رہی ہے لیکن وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگا تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد مجھے بے چینی نہیں ہوگی لیکن ایسا ہوا۔ انشا ءا للہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

ایس آر کے کی سالگرہ خوشیوں سے بھری ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ سہانا خان نے شاہ رخ خان کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سالگرہ مبارک! دنیا میں سب سے زیادہ آپ سے محبت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایس ڈی برمن کی موسیقی اور آواز سےسجے نغمے آج بھی فضا میں گونجتے ہیں

گوری خان نے بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوںنے شاہ رخ خان کی اپنے اور سہانا خان کے ساتھ کیک کاٹنےکی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ایک یادگار شب۔ سالگرہ مبارک۔‘‘ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے دیگر دوستوں اور اداکاروں جیسے کرینہ کپور خان، اننیا پانڈے، کمل حسن، فرح خان، وکی کوشل اور دیگر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK