• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس: شبانہ اعظمی کو ۴۶؍ ویں فیسٹیول میں ’دیس ۳؍ کانٹینینٹس‘ سے نوازا جائے گا

Updated: November 19, 2024, 6:36 PM IST | Paris

ننٹیس، فرانس میں جاری فلمی میلے میں ہندی سنیما میں ۵۰؍ سال مکمل کرنے اور فلموں کے بہترین انتخاب کے متعلق اداکارہ شبانہ اعظمی کو ’’ڈیس ۳؍ کانٹیننٹس‘‘ سے نوازا جائے گا۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ امیتابھ بچن کو دیا گیا تھا۔

Shabana Azmi Photo: INN.
شبانہ اعظمی۔ تصویر: آئی این این۔

۲۰۲۴ء میں ہندی سنیما میں ۵۰؍ سال مکمل کرنے والی تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی کو فرانس میں ہونے والے ۴۶؍ ویں فیسٹیول ڈیس ۳؍ کانٹینینٹس میں ان کے فلمی کریئر کے متعلق نوازا جائے گا۔ ۱۵؍ نومبر کو کو نینٹس میں شروع ہونے والی فلمی تقریب ۲۳؍ نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کی ۴؍ فلموں ’’انکور‘‘، ’’منڈی‘‘، ’’معصوم‘‘ اور ’’ارتھ‘‘ کو ناقدین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ یہ چاروں فلم میں فلمی میلے میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: راکیش روشن ہدایتکاری سے سبکدوش، ’’کریش ۴؍‘‘ پروڈیوس کریں گے

شبانہ اعظمی نے ۱۵۰؍ سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے اور پانچ بار بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ ان کی اگلی فلم ’’بن تکی‘‘ ہے۔ واضح رہے کہ فیسٹیول ڈیس تھری کانٹینینٹس، یا تھری کانٹینینٹس فیسٹیول، نینٹیس میں منعقد ہونے والا ایک سالانہ تہوار ہے جو ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی سنیما صنعت کیلئے وقف ہے۔ اس میلے کا مقصد ثقافتی تنوع کو فروغ دینا اور دنیا بھر کے فلم سازوں اور ناظرین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ سال میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK