• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راکیش روشن ہدایتکاری سے سبکدوش، ’’کریش ۴؍‘‘ پروڈیوس کریں گے

Updated: November 19, 2024, 4:45 PM IST | Mumbai

راکیش روشن نے ہدایتکاری سے سکبدوشی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بطورپروڈیوسر کام کریں گے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’وہ کریش ۴؍ پروڈیوس کریں گے۔‘‘

Veteran Director Of Bollywood Rakesh Roshan. Photo: INN
راکیش روشن بالی ووڈ کے ایک بہترین ہدایتکارہیں۔ تصویر : آئی این این

ہدایتکار راکیش روشن نے ہدایتکاری سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے جبکہ وہ بطور پروڈیوسر کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’’وہ ہدایتکاری سے سکبدوش  ہورہے رہیں اور وہ ’’کریش  ۴؍‘‘ پرڈیوس کریں گے جس میں ان کے بیٹے رتیک روشن اور دیگر ہیں۔‘‘ انہوں نے بالی ووڈ ہنگاما کو دیئے جانے والے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں مزید ہدایتکاری کرسکتا ہوں لیکن میں جلد ہی کریش ۴؍ کااعلان کروں گا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت

خیال رہے کہ راکیش روشن نے ۲۰۰۳ءمیں اپنی سائنس فکشن فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ لانچ کی تھی۔ انہوں نے ۲۰۰۶ء میں اپنی سپرہیرو فلم ’’کریش‘‘ ریلیز کی تھی جبکہ ۲۰۱۳ء میں اسی سیریز کی تیسری فلم ’’کریش ۳؍‘‘ لانچ کی تھی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں رتیک روشن نے ڈبل رول کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK