Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوری خان نے دادر میں واقع اپنا اپارٹمنٹ ۱۱ء ۶۱؍ کروڑ روپے میں فروخت کیا

Updated: April 02, 2025, 4:35 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ، ممبئی میں واقع اپنا اپارٹمنٹ ۱۱ء ۶۱؍ کروڑ روپے میں فروخت کردیا ہے۔ انہوں نےاگست ۲۰۲۲ءمیں یہ اپارٹمنٹ ۸ء ۵؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

Shah Rukh Khan and Gauri Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان اور گوری خان۔ تصویر: آئی این این

انٹیریر ڈیزائنر گوری خان ، جو شاہ رخ خان کی اہلیہ ہیں،نے مبینہ طور پر دادر ویسٹ، ممبئی میں مبینہ طور پر تقریباً ۲؍ ہزار مربع فٹ کا اپارٹمنٹ ۶۱ء۱۱؍ کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ زیپ کی کے مطابق ’’لین دین ۲۸؍مارچ ۲۰۲۵ء وک درج ہوا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیارا ایڈوانی نے فلم ’’ٹاکسک‘‘ کیلئے ۱۵؍ کروڑ روپے کی فیس لی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’گوری خان نے اگست ۲۰۲۲ء میں یہ اپارٹمنٹ۵ء۸؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے بعد اس اپارٹمنٹ کی قیمت ۳۷؍ فیصد بڑھ کر ۶۱ء۱۱؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ کاغذات کے مطابق ’’ اپارٹمنٹ خریدنے والے دیویندر چوکر ۸۷ء ۵؍ فیصد جبکہ وندانا اگروال ۱۲؍ ۵؍ فیصد کی مالک ہیں۔یہ اپارٹمنٹ کوہ نور اسکوائر، دادر مغرب ، ممبئی میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK