کیاراایڈوانی نے اپنی اگلی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کیلئے ۱۵؍ کروڑ کا معاوضہ لیا ہے اورانڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکارہ بن گئی ہیں۔ پہلے یہ اعزاز دپیکا پڈوکون کو حاصل تھا۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 9:59 PM IST | Mumabi
کیاراایڈوانی نے اپنی اگلی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کیلئے ۱۵؍ کروڑ کا معاوضہ لیا ہے اورانڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکارہ بن گئی ہیں۔ پہلے یہ اعزاز دپیکا پڈوکون کو حاصل تھا۔
یش کی اداکاری سے مزین فلم ’’ٹاکسک‘‘ کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے اور مداح فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اس درمیان مبینہ طور پرکیارا ایڈوانی اس فلم کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔ مبینہ طور پر کیارا ایڈوانی کو اس فلم کیلئے ۱۵؍ کروڑ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں دپیکا پڈکون اپنی فلم ’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ کے بعد زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی تھیں۔ انہوں نے فلم کیلئے ۲۳؍ کروڑ روپے کی فیس لی تھی۔ اب کیارا ایڈوانی نے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جاپان: یش کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر ۲‘‘ جاپان میں ری ریلیزہوگی
یاد رہے کہ آخری مرتبہ انہیں رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس کی ہدایتکاری کے فرائض شنکر نے انجام دیئے تھے۔ اس فلم کی کہانی ایک اے آئی ایس آفیسر کے اطراف گھومتی ہے جو ’’بدعنوانی سے پاک انتخابات‘‘ منعقد کرنے کیلئےتبدیلیاں نافذ کرتا ہے۔ رام چرن اور کیارا ایڈوانی کے علاوہ اس فلم میں انجلی، ایس جے سریا، سری کانت، سنیل، جے رام اور دیگر نے بھی کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اب کیار ایڈوانی یش کے اگلے وینچر کاحصہ ہیں جس کا عنوان ہے ’’ٹاکسک: اےفیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ میں اداکاری کریں گی جو انگریزی اور کنڑ دونوں زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں یش اورکیارا ایڈوانی کے علاوہ اکشے اوبرائے اور ڈیرل ڈی سلوانے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونےو الی تھی لیکن پروڈکشن میں تاخیر کے سبب فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔