• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات: احمد آباد میں کولڈ پلے کنسرٹ سے کچھ ہی دن پہلے کرس مارٹن اورگروپ کو نوٹس

Updated: January 06, 2025, 7:40 PM IST | Inquilab News Network | Gandhi Nagar

گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرس مارٹن اور گروپ کے کنسرٹ میں جبکہ کچھ ہی دن باقی ہیں، منتظمین کو نو ٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کنسرٹ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔

Coldplay performing. Photo: INN
کولڈ پلے گروپ پرفارم کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

گجرات کے احمد آباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے کولڈ پلے کنسرٹ کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔یہ کنسرٹ کولڈ پلے کے اپنے میوزک آف دی اسپیئرز ٹور کے حصےکے طور پر منعقد ہو رہا ہے۔شو سے قبل ہی کرس مارٹن گروپ اور شو کے منتظمین کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسٹیج پر کسی بھی شکل میں استعمال نہ کریں۔، منتظمین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کنسرٹ میں کسی بھی بچے کو کان کے پلگ یا سماعت کے تحفظ کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ ہو۔اس کے علاوہ انہیں شورکنٹرول سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنے بھی کہا گیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ آواز کی سطح ۱۲۰؍  ڈیسیبل سے زیادہ نہ ہو۔ نوٹس میں کولڈ پلے کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر وہ ان ہدایات میں سے کسی کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے تو احمد آباد میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی طرف سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ نوٹس چندی گڑھ میں سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھرنیور کی شکایت کے بعد جاری کی گئی۔ اپنی شکایت میں، دھرنیور نے تشویش کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ ایسے شوز میں اونچی آوازیں بچے کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ کولڈ پلے ۲۵؍ اور۲۶؍ جنوری کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے میوزک آف دی اسپیئرز ٹور کے حصے کے طور پر پرفارم کرنے کیلئے تیار ہے۔ پہلے، بینڈ کو شہر میں صرف ایک شو منعقد کرنا تھا۔ تاہم، سامعین کی طرف سے بے مثال مانگ کی وجہ سے دوسرا شوبھی منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: گولڈن گلوب ایوارڈز۲۰۲۵ء: پائل کپاڈیہ کی ’’آل وی امیجن ایزلائٹ‘‘ ایوارڈ سے محروم

شو کے تعلق سے ’’ بک مائی شو‘‘ نے بھی چند ہدایات جاری کی ہیں۔۲۶؍ جنوری کے شو کیلئے ویٹنگ روم ۱۲؍ بج کر ۴۵؍ منٹ پر لائیو ہوگا، ٹکٹوں کی فروخت دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔احمد آباد کے تمام شو کیلئے فی صارف زیادہ سے زیادہ ۴؍ ٹکٹ ہی دستیاب ہوں گے۔دریں اثناء کولڈ پلے کے تین شو نوی ممبئی کے ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم میں ۱۸؍ ، ۱۹؍، ۲۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو بھی منعقد ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK