• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’گلی بوائے‘‘ کے سیکوئل میں وکی کوشل اوراننیا پانڈے نظر آسکتے ہیں: رپورٹ

Updated: January 13, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai

متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ فلم ’’گلی بوائے‘‘کے سیکوئل میں اننیا پانڈے اور وکی کوشل کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنی فلم ۲۰۱۹ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’گلی بوائے‘‘کا شمار بالی ووڈکی مشہور فلموں میں ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نےکلیدی کردار ادا کیا تھا۔ زویااختر کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۲۰۱۹ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم کے سیکوئل پر کام کیا جارہا ہے۔ سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن متعدد رپورٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ ’’گلی بوائے کے سیکوئل میں اننیا پانڈےاور وکی کوشل نظر آئیں گے۔‘‘ فلم فیئر کی حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’فلمساز اس بات پر گفتگو کر رہے ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں اننیا پانڈے اور وکی کوشل کو کاسٹ کیا جائے۔ ‘‘ ذرائع نے بتایا کہ ’’ارجن ورین سنگھ گلی بوائے کے سیکوئل کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ اننیا پانڈے نے ’’کھو گئے تم کہاں‘‘ فلم میں ارجن ورین کے ساتھ کام کیا تھا اسی لئے فلمسازوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ فلم کیلئے بہترین انتخاب ہوسکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام کے والد نے زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی منگنی کی تصدیق کی، کہا ’’سب طے تھا‘‘

جب یہ پوچھا گیا کہ کیا’’گلی بوائے کی پہلی فلم کی کاسٹ، رنبیر سنگھ ، سدھانت چترویدی، اور عالیہ بھٹ بھی فلم میں نظر آئیں گے، تو ذرائع نے کہا کہ ’’ان کے سیکوئل میں نظر آنے کے امکان کم ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگر گلی بوائے کا سیکوئل کامیاب رہا توفلمساز سیریز کی تیسری فلم میں ری یونین کی توقع کی جاسکتی ہے۔‘‘

 

گلی بوائے
یاد رہے کہ گلی بوائے ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ نے ریپر مراد،عالیہ بھٹ نے سفینہ اور سدھارتھ چترویدی نے ایم سی شیر کا کردارادا کیا تھا۔وجے راز، وجے ورما ، امرتا سبھاش،کالکی کوچلین اور دیگر اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیر کیا گیا تھا اور اسے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK