ڈیوڈ دھون کی آنے والی کامیڈی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ میں ورون دھون کے مقابلے پوجا ہیگڑے، مونی رائے اور مرنال ٹھاکر نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
ڈیوڈ دھون کی آنے والی کامیڈی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ میں ورون دھون کے مقابلے پوجا ہیگڑے، مونی رائے اور مرنال ٹھاکر نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں جاری ہے۔
ڈیوڈ دھون نے اپنی اگلی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کیلئے زبردست کاسٹ اکٹھا کی ہے۔ اس فلم میں ورون دھون مرکزی کردار میں ہوں گے جبکہ ان کے مقابل مرنال ٹھاکر، پوجا ہیگڑے اور مونی رائے ہیروئن ہوں گی۔ اس پروجیکٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق فلم کی کاسٹ اسکاٹ لینڈ میں ۳۰؍ دن کی شوٹنگ کی تیاری کررہے ہیں۔ اس فلم میں منیش پال، جمی شیرگل، چنکی پانڈے، راکیش بیدی، اور علی اصغر بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عیسائی برادری کی جانب سے سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ پر پابندی کا مطالبہ
واضح رہے کہ ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ سے پہلے ورون دھون اور ڈیوڈ دھون نے ’’میں تیرا ہیرو‘‘، ’’جڑواں ۲‘‘ اور ’’قلی نمبر ون‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ باکس آفس پر اپنی آخری فلم ’’بے بی جان‘‘ کی ناکامی کے بعد ورون دھون کی آنے والی فلموں میں ’’بارڈر ۲‘‘، ’’نو انٹری ۲‘‘ اور ’’بھیڑیا ۲‘‘ شامل ہیں۔ ’’بارڈر ۲‘‘ کی کاسٹ میں سنی دیول، آہان شیٹی، اور دلجیت دوسانجھ بھی ہیں جبکہ ’’نو انٹری ۲‘‘ میں ورون کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور ارجن کپور نظر آئیں گے۔