• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد‘‘ ری ریلیز ہوگی، ۲۶؍ فروری کو خصوصی اسکریننگ

Updated: February 24, 2025, 5:17 PM IST | Mumabi

معروف فلمساز ہنسل مہتا کی فلم ’’شاہد‘‘ کو ۱۰؍ سال مکمل ہوچکے ہیں جس کے موقع پر اس کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔ ہنسل مہتا اور فلم کے پروڈیوسر سنیل بوہرا مئی میں فلم کو ری ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Rajkummar Rao has played the role of Shahid in this film. Photo: INN
اس فلم میں راجکمار راؤ نے شاہد کا کردارادا کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

۲۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو معروف فلمساز ہنسل مہتا کی قومی اعزاز یافتہ فلم ’’شاہد‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔ ۲۰۱۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شاہد‘‘ وکیل اور حقوق انسانی کارکن شاہد اعظمی کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں ۲۰۱۰ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس فلم میں راجکمار راؤ نے شاہد اعظمی کا کردار ادا کیا جس کیلئے انہیں کافی سراہا گیا تھا۔ اس فلم کیلئے ہنسل مہتا کو بہترین ہدایتکار کا قومی اعزاز بھی تفویض کیا گیا تھا جبکہ راجکمار راؤ کو بہترین اداکار کے قومی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ فلم ۱۸؍ اکتوبر ۲۰۱۳ء میں ری ریلیز ہوئی تھی جب اسے باکس آفس پر بہترین ردعمل موصول ہوا تھا۔ ۲۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو فلم کی خصوصی اسکریننگ کے علاوہ مئی میں اس کی ۱۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر اسے ریلیز کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فروری کے اختتام پر ’سکندر‘ کی تشہیری مہم شروع ہوگی

فلم کے پروڈیوسر سنیل بوہرا اور ہنسل مہتا اس کی ری ریلیز کیلئے پرجوش ہیں۔ سنیل بوہرا نے ای ٹائمز کو بتایا ہے کہ ’’ہم فلم کی خصوصی اسکریننگ کررہے ہیں جسے ورسوا ہومورویج سوسائٹی فلم کی دسویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے منعقد کررہی ہے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ہنسل مہتا بڑے پیمانے پر فلم کی ری ریلیز کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہنسل مہتا اور میں مئی میں کسی وقت فلم کو بڑے پیمانے پر ری ریلیز کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ میں ہنسل مہتا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع دیا۔ کوئی بھی پروڈیوسر یا فلم ساز اپنی زندگی میں ’’شاہد‘‘ جیسی فلمیں بہت کم بناتا ہے۔ میں ہمیشہ ہنسل مہتا کا شکرگزار رہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع دیا۔ ہم جلد ہی فلم کو سنیما میں ری ریلیز کرنے کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔‘‘ اس فلم کو ری ریلیز کرنے کا مقصد اسے نئی نسل کے ناظرین سے متعارف کرانا ہے۔ دیگر تفصیلات بھی جلد ہی فراہم کی جائیں گی۔ فلم کی خصوصی اسکریننگ میں اس کی کاسٹ کے ساتھ گفتگو کا بھی ایک سیشن ہوگا جس کی نگرانی فلمساز اور مصنف تیگمانشو دھولیا کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK