• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہالی ووڈ ۲۰۲۵ء: اِن ۱۳؍ فلموں کا شائقین کو بے صبری سے انتظار

Updated: January 04, 2025, 9:53 PM IST | Los Angeles

امسال (۲۰۲۵ء) ہالی ووڈ کی کئی اہم فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جن میں ’’سپر مین‘‘، ’’اوتار ۳‘‘، ’’بیلیرینا‘‘ اور ’’مشن امپاسبل ۸‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

A scene from "Avatar." Photo: X
’’اوتار‘‘ کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

امسال ہالی ووڈ کی کئی اہم اور بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی۔ گزشتہ سال فلم انڈسٹری کیلئے اچھا سال ثابت نہیں ہوا کیونکہ کوئی بھی فلم شائقین کے ذہنوں پر اپنا نقش نہیں چھوڑ سکی۔ تاہم، امسال شائقین کو توقع ہے کہ ہالی ووڈ کی کئی بہترین فلمیں پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گی۔ جانئے ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی چند بڑی ہالی ووڈ فلموں کے بارے میں:

(۱) کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ (Captain America: Brave New World)
 ریلیز: ۱۴؍ فروری۔ ایم سی یو کی اس فلم میں سیم ولسن کیپٹن امریکہ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(۲) مِکی ۱۷(Mickey 17)
ریلیز: ۷؍ مارچ۔ اس فلم کے ہدایتکار آسکر یافتہ بونگ جون ہو ہیں۔ مرکزی کردار میں رابرٹ پیٹنسن ہیں۔ 

(۳) سنرز (Sinners)
ریلیز: ۱۸؍ اپریل۔ اس فلم میں راین کوگلر اور مائیکل بی جارڈن نظر آئیں گے۔ یہ ایک ہارر فلم ہے۔

(۴) مشن امپاسبل (Mission: Impossible — The Final Reckoning)
ریلیز: ۲۳؍ مئی۔ ٹام کروز کی یہ فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ سیریز کی ۸؍ ویں قسط ہے۔

(۵) بیلیرینا (Ballerina)
ریلیز: ۶؍ جون۔ جان وِک کے یونیورس سے اینا دی آرماس ’’بیلیرینا‘‘ میں نظر آئیں گی۔

(۶) ۲۸؍ ایئرس لیٹر (28 Years Later)
ریلیز: ۲۰؍ جون۔ ڈینی بوائل اور ایلکس گارلینڈ زومبی سیریز کی اس فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم آئی فون پر شوٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: طلاق کے بعد بریڈ پٹ، انجلینا جولی کو ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کریں گے

(۷) ایف ون (F1)
ریلیز: ۲۷؍ جون۔ اس فلم میں بریڈ پٹ فارمولا ون ڈرائیو ر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

(۸) جراسک ورلڈ ری برتھ (Jurassic World Rebirth)
ریلیز: ۲؍ جولائی۔ جراسک پارک فرنچائز کی یہ ساتویں فلم ہے جس میں اسکارلین جوہانسن اور مہرشالہ علی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(۹) سپر مین (Superman)
ریلیز: ۱۱؍ جولائی۔ جیمس گن نے سپرمین کو نیا اوتار دیا ہے۔ اس فلم میں ڈیوڈ کورنسویٹ سپر مین بنیں گے۔

(۱۰) دی فنٹاسٹک فور (The Fantastic Four: First Steps)
ریلیز: ۲۵؍ جولائی۔ ایم سی یو کی یہ فلم ۶۰؍ کی دہائی میں شوٹ کی جائے گی۔

(۱۱) دی برائیڈ (The Bride)
ریلیز: ۲۶؍ ستمبر۔ اس فلم میں میگی گلین ہال مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں کرسچین بیل بھی نظر آئیں گے۔

(۱۲) وِکیڈ (Wicked: For Good)
ریلیز: ۲۱؍ نومبر۔ آریانا گرانڈے کی ’’وکیڈ‘‘ کی دوسری قسط اس سال ریلیز ہوگی۔

(۱۳) اوتار (Avatar: Fire and Ash)
ریلیز: ۱۹؍ دسمبر۔ جیمس کیمرون کی ’’اوتار‘‘ کی تیسری فلم کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK