• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتیک روشن کی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘، ۱۰؍جنوری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی

Updated: January 06, 2025, 6:37 PM IST | Mumbai

رتیک روشن اور امیشاپٹیل کی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ ۱۰؍جنوری ۲۰۲۵ءکو رتیک روشن کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ پی وی آر آئی نوکس نےفلم کو ۲۵؍ سال کا عرصہ مکمل ہونے پر اس کی ری ریلیز کا اعلان کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رتیک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ ۱۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ ۱۰؍ جنوری کو اس فلم کو ۲۵؍ سال کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔اسی فلم سے رتیک روشن نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ میوزیکل رومینٹک تھریلر فلم کی ہدایتکاری رتیک روشن کے والد فلمساز راکیش روشن نے کی تھی۔ یہ فلم ۱۴؍ جنوری ۲۰۰۰ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کے بعد یہ فلم کافی ہٹ ہوئی تھی۔

’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے امیشاپٹیل نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں رتیک روشن اور امیشا پٹیل کے علاوہ فریدہ جلال، ستیش شاہ، آشیش ودیارتھی، پرنوتن بہل، ورجیش ہریجی، دلیپ تاہیل نے بھی اداکاری کی تھی۔ رتیک روشن،جو ’’کوئی مل گیا‘‘، ’’لکشیا‘‘، ’’جودھا اکبر‘‘، ’’دھوم ۲‘‘ اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘جیسی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں، نے کہا کہ ’’یہ سوچ کر بہت حیرانگی ہوتی ہے کہ ان کے کریئر کی شروعات ہوکر ۲۵؍ سال گزر چکےہیں۔ یہ سفر مشکل بھی تھا اور تحریک دینے والا بھی۔ میں روزانہ اس بات کیلئے شکر ادا کرتا ہوں کہ ’’اداکار بننےکا میرا خواب پورا ہوگیا۔ خاص طور پرگزشتہ دو دہائی میرے لئے کافی بہترین تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پشپا ۲ نے مقامی باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کہو ں نہ پیار ہے‘‘ میری پہلی فلم تھی اور اس کی میرے دل میں مخصوص جگہ ہے۔ میں پی وی آرانکوس کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ اس فلم کو تھیٹر میں ری ریلیز کر کے اس کے ۲۵؍ سال ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔‘‘ راکیش روشن، جنہوں نے اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا تھا، نے کہاکہ ’’بطور فلمساز اور والد یہ ان کیلئے یادگار لمحہ ہے کہ اس فلم کا جشن ۲۵؍سال بعد بھی منایا جارہا ہے۔اس فلم کو دوبارہ دیکھ کر بہت سی یادیں تازہ ہوجائیں گی۔ میں شکرگزارہوں کہ اس فلم کیلئے مداحوں نے مجھے اور میرے بیٹے کو اتنا پیار دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں ایچ ایم پی وی وائرس: کرناٹک میں دو کیسز مثبت پائے گئے

فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے مزید کہا کہ ’’بطور فلمساز یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کے نغموں کو تقریبات اور پارٹیوں میں بجایا جاتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ اس فلم کی ری ریلیز رتیک روشن کی سالگرہ کے ساتھ ہورہی ہے۔ یہ پی وی آر آئی نوکس کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔‘‘ پی وی آر آئی نوکس کی لیڈ اسٹریٹجسٹ نیہاریکا بجلی نے کہا کہ ’’وہ کہو نا پیار ہے ‘‘ کی ری ریلیز پر وہ مداحوں کار دعمل دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔ رتیک روشن ہندوستانی سنیما کے اہم اداکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ اپنے مختلف کرداروں سے مسلسل اپنی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے منفرد رقص سے لے کر ان کے ناقابل فراموش پرفارمنس تک انہوں نے اپنے مداحوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ہم نےفلموں کی ری ریلیز کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ’’کہو نا پیار ہے‘‘کو بڑی اسکرین پر واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK