• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲ نے مقامی باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا

Updated: January 06, 2025, 4:16 PM IST | Mumbai

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے مقامی باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۰۰؍ کروڑ روپے سےز ائد کاکاروبار کیا ہے۔ اب تک باکس آفس پر فلم کا مجموعی کاروبار ۱۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔پشپادی رائز کے سیکوئل نے مقامی باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۰۰؍کروڑ روپےکا ہندسہ پار کیا ہے۔ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں تمام زبانوں میں ۸ء۷۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ دوسرے ہفتے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فلم نے ۸ء ۲۶۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ فلم نے تیسرے ہفتے میں ۵ء۱۲۹؍ کروڑ روپے جبکہ چوتھے ہفتے میں ۶۵ء۶۹؍ کروڑ روپے کمائےتھے۔ فلم نے پانچویں ہفتے میں ۲۵ء۱۶؍ کروڑ روپے کمائے تھے جس کے بعد مقامی باکس آفس پر فلم کا مجموعی کاروبار ۱۲؍ہزارکروڑ روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء: بالی ووڈ کی ری ریلیز فلموں نے ۶۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا

دیگر زبانوں میں اللو ارجن کی فلم کی کامیابی
ہندی زبان کے علاوہ پشپا ۲؍ نے تیلگو زبان میں ۳۳۴؍۷۶؍ کروڑ روپے کا کاوربار کیا ہے۔فلم نے تمل، کنڑ اور ملیالم زبان میں بالترتیب ۱۶ء۵۸؍ کروڑ روپے، ۷۳ء۷؍ کروڑ روپے اور ۱۵ء۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہےکہ پشپا ۲؍ میں اللوا رجن کے علاوہ رشمیکا مندانا اور فاحد فاسل نے بھی اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK