Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیک روشن نے ’کریش ۴‘ کی ہدایتکاری کے تعلق سے بات کی، کہا ’ خوفزدہ ہوں‘

Updated: April 05, 2025, 8:34 PM IST | Mumbai

رتیک روشن نے امریکہ میں اپنےایک انٹرویو کےدوران ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں خوفزدہ ہوں اور مجھے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مداح بے صبری سے رتیک روشن کی فلم ’’کریش ۴‘‘ کا انتظار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں راکیش روشن نے یہ اطلاع دی تھی کہ ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری رتیک روشن کریں گے۔ اب رتیک روشن نے بتایا ہے کہ ’’وہ بہت خوفزدہ تھے۔‘‘ ۴؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو اٹلانٹا، امریکہ میں رینگ اسٹو ایونٹ کے دوران رتیک روشن نے ’’کریش ۴‘‘ سے ہدایتکاری کے میدان میں اپنے آغازکے متعلق کہا کہ ’’میں ایک مرتبہ پھر کیمرے کے پیچھے جارہاہوں۔ مجھے گڈ لک کہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اللوا رجن کی فلم ’’آریا ۲‘‘ کی ری ریلیز، سندھیا تھیٹر میں اضافی پولیس تعینات

انہوں نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کو نہیں بتا سکتا ہوں کہ میں کتنا خوفزدہ ہوں۔ مجھے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔‘‘ناظرین نے انہیں حوصلہ دیا تو رتیک نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ’’میں اس محبت کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔‘‘

’’کریش فرینچائز‘‘
کریش فرینچائر کی پہلی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘، ’’کریش ۲‘‘ اور ’’کریش ۳‘‘ کی ہدایتکاری راکیش روشن نے کی ہے۔ راکیش روشن نے کریش ۴؍ کی ہدایتکاری رتیک کو سونپتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’ڈوگو ۲۵؍ سال پہلے میں نے تمہیں بطور اداکار لانچ کیا تھا اور آج ۲۵؍ سال بعد آدتیہ چوپڑہ اورمیں تمہیں بطور ہدایتکار لانچ کر رہے ہیں تا کہ تم ہماری فلم ’’کریش ۴‘‘ کو آگے لے جاسکو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اللوا رجن کی فلم ’’آریا ۲‘‘ کی ری ریلیز، سندھیا تھیٹر میں اضافی پولیس تعینات

آدتیہ چوپڑہ ’’کریش ۴‘‘کو پروڈیوس کریں گے۔ راکیش روشن نے مزید کہا تھا کہ ’’مجھے یہ بتا کر خوشی ہورہی ہے کہ آدتیہ جیسا کوئی ’’کریش ۴‘‘ کا پروڈیوسر ہے۔ آدتیہ نے ہی مجھے قائل کیا کہ رتیک اس فلم کو ڈائریکٹ کرے۔ آدتیہ اور یش راج فلمز کے پاس اتنا علم اور سمجھداری ہے کہ وہ اس فلم کو پروڈیوس کریں اورانہوں نے ایسا کر کے اس پروجیکٹ میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔‘‘ ذرائع کے مطابق ’’فلم کی اسکرپٹ تیار ہوچکی ہے اور پری پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ فلمسازوں کا مقصد ہے کہ شوٹنگ ۲۰۲۶ء کےآغاز میں شروع ہوجائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK