Inquilab Logo Happiest Places to Work

اللوا رجن کی فلم ’’آریا ۲‘‘ کی ری ریلیز، سندھیا تھیٹر میں اضافی پولیس تعینات

Updated: April 05, 2025, 6:16 PM IST | Mumbai

۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو اللوا رجن کی ۴۳؍ ویں سالگرہ سے قبل ان کی فلم ’’آریا ۲‘‘ آج ری ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو سندھیا تھیٹر میں بھی ری ریلیز کیا گیا ہے۔،سندھیا تھیٹر میں ’’پشپا ۲‘‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی پولیس تعینات کی گئی ہے۔

"Arya 2" is one of Allu Arjun`s best films. Photo: X
’’آریا ۲‘‘کا شمار اللو ارجن کی بہترین فلموں میںہوتا ہے۔ تصویر: ایکس "Arya 2" is one of Allu Arjun`s best films. Photo: X

اللو ارجن کا شمارہندوستانی سنیما کے بڑے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی تمام فلموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، ’’پشپا‘‘ ان کے کریئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی جس کے ذریعے انہیں عالمی شہرت ملی۔ اللوارجن کی فلم ’’پشپا۲‘‘ ، جو حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی، نے باکس آفس پر تباہی مچائی تھی۔ اس فلم نے کئی ریکارڈ توڑے۔ 

’’آریا ۲‘‘ 
سوکمارکی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’آریا۲‘‘، جس میں اللو ارجن، کاجل اگروال اورنودیپ نے اداکاری کی ہے، آج ری ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو ۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو اللو ارجن کی ۴۳؍ سالگرہ سے قبل ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم آندھراپردیش، تلنگانہ اور حیدرآباد کے تھیڑوں میں ری ریلیز ہوئی ہے جن میں سندھیا تھیٹر بھی شامل ہے۔ سندھیا تھیٹر، حیدرآباد میں ’’پشپا۲‘‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’آریا ۲‘‘کی ری ریلیز کے دوران سیکوریٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’یووراج‘‘ کے بعد ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر سلمان خان کی سب سے فلاپ فلم

رپورٹس کے مطابق ’’اللوا رجن کی فلم ’’آریا۲‘‘ کی ری ریلیز کی شروعات بہترین طریقے سے ہوئی ہے۔ بڑے پیمانے پر فلم کی ٹکٹیں فروخت ہورہی ہیں جبکہ سنگل اسکرین کیلئے ہاؤس فل ہوچکا ہے۔ ’’پشپا ۲‘‘ کی اسکریننگ کے دوران افراتفری کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ سندھیا تھیٹر وغیرہ میں سب کچھ اچھے طریقے سے ہو۔

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول اپنی غلطی ہونے پر معافی مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’’یہ فلم سندھیا ۷۰؍ ایم ایم اور حیددر آباد کے ۳۵؍ ایم ایم کے تھیٹروں میں ری ریلیز کی گئی ہے۔ خاص طور پر ’’پشپا ۲‘‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے تھیٹر میں ۳۰؍ پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ سنگل اسکرین کی وینیوز کیلئے حکام بیگ کی تلاشی بھی لے رہے ہیں جبکہ مداحوں کے اندر داخلے سے قبل گاڑیوں کو بھی اسکین کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK