• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کسرتی جسم کے مالک رتیک روشن ایک وقت میں ۲۵؍ سموسے کھاسکتے ہیں

Updated: September 01, 2024, 3:06 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حال ہی میں پان مسالہ برانڈ کی تشہیر کے سبب تنازعات کا شکار ہونے والے اداکار رتیک روشن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں ۲۵؍ سموسے کھاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بھی پان مسالہ کی تشہیر کیلئے تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔

Hrithik Roshan. Photo: INN
رتیک روشن۔ تصویر : آئی این این

رتیک روشن کا شمار انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اپنے فالوورز میں وہ اپنے کسرتی جسم کیلئے بھی معروف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رتیک کو سموسے بہت پسند ہیں اور وہ ایک وقت میں ۲۵؍ سموسےکھا سکتے ہیں؟ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا اور بتایا کہ فلم دیکھتے ہوئے وہ اتنے سموسے کھاسکتے ہیں۔ زوم کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں، رتیک روشن، جو اس وقت یامی گوتم کے ساتھ اپنی فلم ’’قابل‘‘ کی تشہیر کر رہے تھے، نے سموسوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’بازیگر‘ اور ’بادشاہ‘ کا سیکویل بنا تو مرکزی کردار شاہ رخ ہی ہوں گے: رتن جین

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایک وقت میں کتنے سموسے کھا سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’’جب میں کوئی فلم دیکھتا ہوں تو ۴؍ سموسوں سے شروعات کرتا ہوں، پھر ۸؍ اور پھر یہ تعداد بڑھتی جاتی ہے۔ ‘‘ اس موقع پر یامی گوتم انہیں حیرت سے دیکھتی ہیں، اور پھر کہتی ہیں کہ رتیک نے مجھے ماضی کی یاد دلا دی ہے۔ اسی موقع پر رتیک نے کہا کہ ’’مَیں فلم ختم ہونے تک ۲۵؍ سموسے کھاسکتا ہوں۔‘‘
خیال رہے کہ حال ہی میں رتیک روشن پان مسالہ برانڈ کی تشہیر کرنے پر تنازعات کا شکار ہوئے ہیں۔ کام کے محاذ پر رتیک آخری بار اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’فائٹر‘‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی اگلی فلم جونیئر این ٹی آر اور کیارا اڈوانی کے ساتھ ’’وار ۲‘‘ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK