• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سخت سیکوریٹی میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ جاری

Updated: November 08, 2024, 7:32 PM IST | Mumbai

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مسلسل موصول ہورہی ہیں۔ اس درمیان حیدرآباد کے فلک نما پیلس ہوٹل میں وہ فور ٹائر سیکوریٹی میں اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Salman Khan is receiving constant death threats. Photo: INN
سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیان موصول ہورہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

بابا صدیقی کی موت کے بعد سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ تاہم، جمعرات کی رات سلمان جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے انکی سیکوریٹی میں اضافہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حالیہہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’سلمان خان حیدرآباد کے فلک نما پیلس ہوٹل میں ’’چار ٹائر والے سیکوریٹی سسٹم کے تحت’’سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان حیدرآباد کے فلک نما ہوٹل میں سخت سیکوریٹی کے درمیان شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم، رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جس ہوٹل میں شوٹنگ جاری ہے وہاں مہمانوں کو کمرہ دینے سے پہلے انہیں متعدد مرتبہ سیکوریٹی کے عمل سےگزرنا پڑ رہا ہے۔ سیکوریٹی ٹیم نے ہوٹل میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے عملے کی سیکوریٹی چیکنگ بھی کی جارہی ہے او رشفٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بی ٹی ایس کے جنکوک کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ڈرنی پر ریلیز ہوگی

رپورٹ کے مطابق ’’اس ہوٹل کو ’’ایک حصار بند جگہ‘‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘ رپورٹ میں قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تین مقامات پر فلم کی شوٹنگ کیلئے سیٹ لگایاگیا ہے جن میں دو شہر کے ۲؍ مختلف مقامات اور ایک ہوٹل میں لگائے گئے ہیں۔ البتہ سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ ہوٹل کے ایک حصے میں جاری ہے لیکن پروڈکشن ٹیم نے ہوٹل تک رسائی کو سخت کر دیا ہے اور اسے ’’حصار بند جگہ‘‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ‘‘تاہم، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے مخصوص سیکوریٹی ٹیم ہائر کی ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے بھی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK