Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پرینیتی چوپڑہ نے اپنے آپ کو ’’ہارورڈ وائف‘‘ قرار دیا، جانئے کیوں؟

Updated: March 15, 2025, 9:08 PM IST | Mumabi

پرینیتی چوپڑہ کے شوہر راگھو چڈھا نے امریکی کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ’’گلوبل لیڈرشپ پروگرام‘‘ ختم کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ان کی تصاویر شیئر کر کے خود کو ’’ہارورڈ وائف‘‘ کہا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پرینیتی چوپڑہ کے شوہر راگھو چڈھا کے امریکہ کی ہارورڈ ویونیورسٹی سے ’’گلوبل لیڈرشپ پروگرام‘‘ ختم ہونے کے بعد خود کو ’’ہارورڈ وائف‘‘ کہا۔پرینیتی چوپڑہ نے متعدد مواقع پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی بڑی چیئرلیڈر ہیں۔۱۵؍مارچ ۲۰۲۵ء کو فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کی اداکارہ نے ایک انسٹاگرام پر راگھو چڈھا کی پوسٹ پر خوش کن کمینٹ کیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Raghav Chadha (@raghavchadha88)

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں عام آدمی پارٹی (آپ )کے لیڈر اور رکن پارلیمان راگھو چڈھا کو ہارورڈ کے کنیڈی اسکول کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سیکھنا اور ترقی کرنا۔ کلاس روم سے لے کر پوری دنیا کے شاندار ذہنوں کے ساتھ بصیرت انگیز گفتگو۔ہارورڈ کا تجربہ کسی تبدیلی سے کم نہیں رہا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’میں نے ہارورڈ میں گزارے گئے اپنے وقت میں تازہ عالمی تناظر حاصل کیا، اپنے افق کو وسعت دی اور عوامی خدمت کیلئے اپنے عزم کو تقویت بخشی۔میں اس سفر ، نالج اور نئی دوستی کیلئے شکرگزار ہوں۔‘‘

پرینیتی چوپڑہ نے اپنے شوہر کے پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیاپر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میرے شوہر ہارورڈ سے پڑھ کر لوٹے ہیں۔ خواتین وحضرات میں ہارورڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے شخص کی اہلیہ ہوں۔‘‘پرینتی چوپڑہ کے کیمنٹس نے ان کے مداحوں کا دل جیت لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK