• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’۲؍ ایڈیٹس‘‘ اور ’’منا بھائی ۳‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کررہا ہوں: ودھو ونود چوپڑا

Updated: December 19, 2024, 8:02 PM IST | Mumbai

’’۳؍ ایڈیٹس‘‘ اور ’’منا بھائی‘‘ سیریز کے فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ’’۲؍ ایڈیٹس‘‘ اور ’’منا بھائی ۳‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔

Vidhu Vinod Chopra. Photo: X
ودھو ونود چوپڑا۔ تصویر: ایکس

ودھو ونود چوپڑا نے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بتایا ہے۔ ’’زیرو سے اسٹارٹ‘‘ کی تشہیر کے دوران فلمساز نے انکشاف کیا کہ ان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور ’’منا بھائی‘‘ کی تیسری قسط فی الحال تحریری مرحلے میں ہیں۔ دینک بھاسکر کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں ودھو ونود چوپڑا نے تصدیق کی کہ ’’مَیں ’’ٹو ایڈیٹس‘‘ (۲؍ ایڈیٹس) اور ’’منا بھائی ۳‘‘ دونوں لکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں بچوں کیلئے ایک فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ میں ایک ہارر کامیڈی بھی لکھ رہا ہوں، یہ بہت دلچسپ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جلد ہی ’’ٹو ایڈیٹس‘‘ اور ’’منا بھائی ۳‘‘ بننے کا امکان ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پریہ درشن کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں تبو بھی نظرآئیں گی

انہوں نے وضاحت کی کہ ’’مَیں دونوں ہی فلموں کے سیکویل برسوں پہلے ہی بنا لیتا مگر مَیں ایسی کوئی فلم نہیں بنانا چاہتا جس کیلئے مجھے ضمیر کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے۔ مَیں مداحوں کو بہتر فلمیں دینا چاہتا ہوں۔ صرف پیسے کمانے کیلئے فلمیں بنانا میرے خیال میں درست نہیں ہے۔‘‘ خیال رہے کہ ’’منا بھائی‘‘ اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ دونوں ہی کی ہدایتکاری کے فرائض راجکمار ہیرانی نے انجام دیئے ہیں جبکہ ودھو ونود چوپڑا نے انہیں پروڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK