پریہ درشن کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں تبو بھی نظر آئیں گی۔ متعدد رپورٹس کے مطابق ’’تبو فلم میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔‘‘یاد رہے کہ یہ فلم ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 7:19 PM IST | Mumbai
پریہ درشن کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں تبو بھی نظر آئیں گی۔ متعدد رپورٹس کے مطابق ’’تبو فلم میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔‘‘یاد رہے کہ یہ فلم ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار پریہ درشن کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں ۱۱؍ سال تبو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ بھوت بنگلہ میں تبو بھی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز کی جائے گی۔ اکشے کمار کے مداح ہارر کامیڈی فلم میںانہیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ’’تبو فلم میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔‘‘ایک ذرائع کے مطابق ’’اس فلم کے ذریعے تبو کئی برسوں بعد اکشے کمار اور پریا درشن کے ساتھ کام کریں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مکیش کھنہ کی رام کے کردار کے متعلق رنبیر کپور پر تنقید
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’تبو کو اپنا کردار بہت پسند آیا جو ان کے فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے کی کلیدی وجہ ہے۔ اداکارہ کو فلم کی اسکرپٹ اور اس میں اپنا کردار بہت پسند آیا ہے جو خوف، ہندوستانی اسطوریات کے علاوہ طنزومزاح بھی ہے۔ وہ پریہ درشن کے ذریعے بنائی جانے والی ایک بہترین دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘اس فلم میں تبو اوراکشے کمار کے علاوہ پریش راول ، ویمیقہ گبی، راجپال یادو اور اسرانی بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔