• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں فلموں سے دور ہونا چاہتا ہوں: ریا چکربورتی کے شو ’چیپٹر ‘۲ میں عامر خان

Updated: August 19, 2024, 10:16 PM IST | Mumbai

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد پولیس تفتیش کا مرکز بنی اداکارہ ریا چکربورتی نے حال ہی میں نئے شو ’’چیپٹر ۲‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس شو کے دوسرے ایپی سوڈ کے پرومو میں عامر خان نظر آئے جو اپنی فلمی اور ذاتی زندگی کے تجربات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

Aamir Khan Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

رہا چکربورتی نے حال ہی میں اپنے شو "چیپٹر ۲" کا تازہ پرومو ریلیز کیا ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پرومو ویڈیو میں دونوں ستارے، اسٹارڈم، فلموں، تھیراپی اور غم سے نپٹنے کے طریقوں پر گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان، ریا چکربورتی کے شو پر دوسرے مہمان ہیں۔ ریا چکربورتی کے شو پر پہلے مہمان کے طور پر معروف اداکار اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو مدعو کیاگیا تھا۔ پرومو کی شروعات میں ریا، عامر خان کے اچھے لکس کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں جس کے جواب میں عامر خان رتیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو "گڈ لکنگ" قرار دیتے ہیں۔ عامر خان کہتے ہیں کہ لوگ ان کے فیشن کا مذاق اڑاتے ہیں جس کے جواب میں ریا انہیں چھیڑتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ آپ اسٹائلش ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’استری ۲‘‘ نے ۴؍ دن میں ۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

پرومو میں اس وقت عامر خان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں جب وہ اپنی زندگی کے متعلق بات کررہے ہیں۔ اس کے بعد انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہیں سے ان کی زندگی کے ’’چیپٹر ‘‘۲ کا آغاز ہوا۔ پرومو میں عامر خان تھیراپی لینے کا ذکر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ انہوں نے تھیراپی سے زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پرومو شیئر کرتے ہوئے ریا چکربورتی نے لکھا کہ عامر خان کا استقبال کرتے ہوئے میں پرجوش محسوس کررہی ہوں جو ایک سچے اسٹار اور حقیقی دوست ہیں۔ اسٹارڈم، ولدیت، غم اور کئی موضوعات پر ان کے تجربات جاننے کیلئے تیار رہئے۔ جب عامر نے کہا کہ وہ فلموں سے دور ہونا چاہتے ہیں تو ریا برجستہ کہتی ہیں کہ ’’جھوٹ۔‘‘ واضح رہے کہ نیا ایپی سوڈ ۲۳؍اگست کو جاری کیا جائے گا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

یاد رہے کہ ۲۰۲۰ء میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد ان کی معشوقہ ریا چکربورتی تفتیش کا مرکز بن گئی تھیں۔ اس حادثہ کے بعد ریا کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں ڈرگس کے متعلق الزامات میں ممبئی کی بائیکلہ جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ طویل عرصہ تک فلمی دنیا کی چمک دمک سے دور رہنے کے بعد گزشتہ سال ہی اداکارہ نے واپسی کی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان آخری دفعہ ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں نظر آئے تھے۔ وہ فی الحال نئی فلم "ستارے زمین پر" میں مصروف ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK