ابھیشیک بچن کی فلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا تھا۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 11:05 AM IST | Mumbai
ابھیشیک بچن کی فلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا تھا۔
ابھیشیک بچن کی فلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ ، جو ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔ پرائم ویڈیو کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنیچر کی نصف شب فلم کے او ٹی ٹی پر ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پنجاب ۹۵‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی
اس فلم میں ارجن سین، جو امریکہ کی ایک مارکیٹنگ کمپنی کے ملازم ہیں، کی زندگی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ارجن سین کینسر سے متاثر تھے۔ متعدد آپریشنوں کے باوجود ارجن سین زندہ رہے اور اپنی زندگی کی کہانی بیان کی۔ فلم میں جانی لیور نے ارجن کے نگراں (کیئر ٹیکر) کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کو کو پروڈیوس رائسنگ سن فلمز اورکینو ورکس نے کیا ہے۔ ’’آئی وانٹ ٹاک‘‘ کی اسکرپٹ رتیش شاہ نے لکھی ہے۔ ابھیشک بچن، جو گروکانت دیسائی کے اپنے کردار کیلئے جانے جاتے ہیں، نے بھی اس فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔