• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بے بی جان‘‘ میں ایکشن کرتے وقت نروس تھی: ومیقہ گبی

Updated: December 19, 2024, 10:00 PM IST | Mumbai

ورون دھون کے ساتھ ’’بے بی جان‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ومیقہ گبی نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ ایکشن مناظر کرتے وقت کافی نروس تھیں کیونکہ وہ پہلی مرتبہ ایکشن کررہی تھیں۔

Wamiqa Gabi. Photo: X
ومیقہ گبی۔ تصویر: ایکس

ومیقہ گبی، ورون دھون کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’بے بی جان‘‘ کے متعلق پرجوش ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر نے مداحوں میں جوش بھر دیا ہے۔ ۲۵؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے اس فلم میں ومیقہ گبی نے اپنے ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو یاد کیا اور اعتراف کیا کہ وہ کافی نروس محسوس کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ’’بے بی جان‘‘ میں بڑے پیمانے پر ایکشن ہے اور کسی ایکشن فلم میں کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ پروڈکشن اور مَیں دونوں ہی گھبرائے ہوئے تھے۔ پہلے ایکشن سیکوئنس شوٹ کیلئے انہوں نے ۸؍ سے ۹؍ گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ مَیں نے اس سے پہلے ایکشن کبھی نہیں کیا تھا۔ تاہم، ہم نے ۲؍ سے ڈھائی گھنٹے میں اس منظر کو شوٹ کر لیا! تب مجھے محسوس ہوا کہ مَیں ایکشن سین کرسکتی ہوں۔ کیلیس سر اور ایٹلی سر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ دونوں واقعی آپ کی صلاحیتوں کو پہچان لیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مکیش کھنہ کی رام کے کردار کے متعلق رنبیر کپور پر تنقید

واضح رہے کہ ’’بے بی جان‘‘ ایٹلی کی ۲۰۱۶ء کی فلم ’’تھیری‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ ورون اور ومیقہ کے علاوہ فلم میں کیرتھی سریش بھی شامل ہیں جن کی یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ اس میں جیکی شراف نے ویلن کا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ومیقہ گبی کی اگلی فلم ’’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘‘ ہے جس میں وہ جیہ بچن اور سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK