• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی

Updated: February 20, 2025, 6:55 PM IST | Mumabi

ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Nadaaniyan  will be released on March 7, 2025. Photo: INN
’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

ابراہیم علی خان اورخوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ کا ایک منظر شیئر کیا ہے جس میں نیا ٹویسٹ ہے۔ کچھ ہی وقت نےمداحوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔اب تک ان فلموں کے ۲؍ نغمے ریلیز کئے جاچکے ہیں جوہٹ ہوئے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

ابراہیم علی خان اور خوشی کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارچناپورن سنگھ کلاس میں داخل ہورہی ہیں اور اپنے طلبہ سے پوچھ رہی ہیں کہ ’’محبت کسے کہتے ہیں؟خوشی کپور اس سوال کا جواب نہیں دے پاتیں۔ کلاس میں اس سوال کا جواب کوئی نہیںدے پاتا لیکن ابراہیم علی خان ا س سوال کا جواب دے دیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ابراہیم علی خان نیٹ فلکس فلم ’’نادانیاں‘‘ کے ذریعے ادکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے

دوسرے سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوشی کپور ابراہیم علی خان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہی ہیں جس کے بعد وہ کہتی ہیں ’’ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی ’’نادانیاں۔‘‘ یاد رہے کہ حال ہی میں ’’نادانیاں‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’غلط فہمی‘‘ جاری کیاگیا ہے۔ ’’غلط فہمی‘‘کو سچن جگر نے ترتیب دیا ہے جبکہ امیتابھ بھٹاچاریہ نے یہ نغمہ لکھا ہے۔ اس تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے ابراہیم علی خان نے بتایا کہ ’’غلط فہمی‘‘ میں ایسا کچھ ہے جو آپ کو تھام کر رکھتا ہے۔ یہ ایک حقیقی نغمہ ہے اور دل ٹوٹنے کی اس کیفیت کی عکاسی کرتا ہے جسے ہم سب محسوس کرتے ہیں۔‘‘ اس درمیان خوشی کپور نے یہ نغمہ فلم کی البم کے ان کے پسندیدہ نغموں میں سے ایک ہے۔ یاد رہے کہ ’’نادانیاں‘‘ کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، اپروہ مہتا اور سومن مشرا نے ’’دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ‘‘ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کے علاوہ دیا مرزا، سنیل شیٹی اور مہیما چودھری نے بھی اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK