سیف علی خان کےبیٹے ابراہیم علی خان نیٹ فلکسکی رومینس ڈراما فلم ’’نادانیاں‘‘کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ خوشی کپور بھی نظرآئیں گی۔
EPAPER
Updated: February 01, 2025, 8:16 PM IST | Mumbai
سیف علی خان کےبیٹے ابراہیم علی خان نیٹ فلکسکی رومینس ڈراما فلم ’’نادانیاں‘‘کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ خوشی کپور بھی نظرآئیں گی۔
نیٹ فلکس نےا علان کیا ہے کہ ’’ابراہیم علی خان نیٹ فلکس کی رومینس ڈراما فلم ’’نادانیاں‘‘ کے ذریعے اپنےفلمی کریئر کی شروعات کریں گے۔‘‘ نیٹ فلکس نے فلم کے پوسٹر کےساتھ اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ہر لواسٹوری میں تھوڑی سی نادانی ہوتی ہے۔ ابراہیم علی خان خوشی کپور کے ساتھ لیڈ رول کرنے کیلئے تیار ہیں۔’’نادانیاں‘‘ دیکھئے جو جلد ہی نیٹ فلکس پر آرہی ہے۔‘‘
Every love story, has thodi si nadaani 🥰 Hard launching Ibrahim Ali Khan and Khushi Kapoor on the main 👀 Watch Nadaaniyan, coming soon, only on Netflix. #NadaaniyanOnNetflix pic.twitter.com/IbKcWpQ6jx
— Netflix India (@NetflixIndia) February 1, 2025
ابراہیم علی خان سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے چھوٹے بیٹے ہیں۔ قبل ازیں فلمساز کرن جوہرنے ابراہیم علی خان کے اداکاری کے فلمی کریئر کی شروعات کا اعلان کیا تھا۔ انہوںنے اپنے پوسٹ میں ابراہیم علی خان کے اداکاری کے کریئر کے آغاز کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’فلم ان کے خون، ان کی جینیات اور ان کے جذبے میں ہے۔ہم نئی صلاحیتیں پیدا کر رہے ہیں جن میں سے ایک کو دیکھنے کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔ دل تھام کر بیٹھے، کیونکہ ابراہیم علی خان آپ کے دل میں اترنےا ور اسکرین پرنظر آنے کیلئے تیارہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: چین:شین چین کے مداح نے شین چین کے گھر کی ہوبہو نقل بنائی، ۵ء۳؍ کروڑ روپے خرچ کئے
یاد رہے کہ ابراہیم علی خان نے کرن جوہر کی ۲۰۲۳ء کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں بطور معاون ہدایتکار کام کیا تھا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے بھی اداکاری کی تھی۔ اس فلم سے ۷؍ سال بعد کرن جوہر کی ہدایتکاری کے میدان میں واپسی ہوئی تھی۔‘‘