• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۴ء: ٹویلتھ فیل بہترین فلم، کارتک آرین بہترین اداکار

Updated: August 17, 2024, 6:32 PM IST | Inquilab News Network | Melbourne

آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۴ء کے ایوارڈز کا اعلان ہوا جس میں موسیقار اے آر رحمان کو سنیما میں بہترین کارکردگی کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان کی ’’ڈنکی‘‘ کو ایکوالیٹی اِن سنیما کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔

12th Fail Best Film, Kartik Aaryan Best Actor. Photo: INN
۱۲؍ویں فیل بہترین فلم، کارتک آریان بہترین اداکار۔ تصویر : آئی این این

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ۲۰۲۴ء (آئی ایف ایف ایم) میں ودھو ونود چوپڑا کی ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کوبہترین فلم جبکہ کارتک آرین کو ’’ چندو چمپئن ‘‘کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فیسٹیول میں کرن راؤ کی ’’لاپتہ لیڈیز ‘‘ کو بہترین فلم کے کریٹکس چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان کی ’’ڈنکی‘‘ کو سنیما میں مساوات (ایکوالیٹی اِن سنیما) کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ رام چرن کو ہندوستانی ثقافت کا سفیر نامزد کیا گیا۔ موسیقار اے آر رحمان کو ہندی سنیما میں ان کی بہترین کارکردگی کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ یہ فیسٹیول ۱۵؍ اگست سے شروع ہوا ہے جو ۲۵؍ اگست تک جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان نے اپنی روٹین بتائی، صرف ۵؍ گھنٹہ سوتے ہیں، صبح ۲؍ بجے ورزش کرتے ہیں

آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۴ء: فاتحین کی فہرست
بہترین فلم: ٹویلتھ فیل
بہترین ہدایتکار: کبیر خان (فلم: چندوچمپئن) اور، نیتھیلان سوامی ناتھن(فلم: مہاراجہ)
بہترین اداکار: کارتک آرین (فلم: چندوچمپئن)
بہترین اداکارہ : پاروتی تھرووتھو(فلم: اللوزوکو)
بہترین فلم( کریٹکس چوائس): لاپتہ لیڈیز
بہترین ہدایتکار (کریٹکس چوائس): ڈومینک سنگما ( ریپچر)
بہترین پرفارمنس (کریٹکس چوائس): وکرانت ماسی (فلم: ٹویلتھ فیل)
بہترین ویب سیریز: کہرہ
بہترین اداکارہ (ویب سیریز): نیمیشا ساجیان(ویب سیریز: پوچر)
بہترین اداکار (ویب سیریز): ارجن ماتھور (ویب سیریز: میڈ اِن ہیون۔۲) 
ایکوالیٹی اِن سنیما: ڈنکی
برصغیر کی بہترین فلم: دی ریڈ سُوٹ کیس
پیپل چوائس: راکی اور رانی کی پریم کہانی
سنیما میں بہترین کارکردگی: موسیقار اے آر رحمان
ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کا سفیر: رام چرن
 بریک آؤ ٹ فلم آف دی ایئر: امر سنگھ چمکیلا
ڈسٹرپٹر آف دی ایئر: آدرش گورو
ڈائیورسٹی چمپئن: رسیکا دگل
شارٹ فلم کمپیٹیشن:رابی فیٹ (فلم: د ی ویگامائٹ سینڈوچ)
شارٹ فلم کمپیٹیشن اسپیشل مینشن: سندیپ راج (فلم: ایکو)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK