’’بینڈش بینڈٹس‘‘ سیزن ۲؍ ریلیز ہوچکا ہے، اور مداحوں کی نظریں ایک بار پھر اس طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی سیریز کی مرکزی اداکارہ شریا چودھری پر ہیں۔
EPAPER
Updated: December 14, 2024, 6:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
’’بینڈش بینڈٹس‘‘ سیزن ۲؍ ریلیز ہوچکا ہے، اور مداحوں کی نظریں ایک بار پھر اس طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی سیریز کی مرکزی اداکارہ شریا چودھری پر ہیں۔
’’بندش بینڈٹس‘‘ سیزن ۲؍ ریلیز ہوچکا ہے اور مداحوں کی نظریں ایک بار پھر اس طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی سیریز کی مرکزی اداکارہ شریا چودھری پر ہیں۔ اپنی بہترین اداکاری اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے خبروں میں آنے والی شریا نے اس کامیابی کا کریڈیٹ ہدایتکار امتیاز علی کو دیا ہے۔ بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شریا نے امتیاز علی کی شارٹ فلم ’’دی ادر وے‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ ۲۰۲۰ء میں ریلیز ہوئی ’’بندش بینڈٹس ‘‘کے ساتھ ہی شریا راتوں رات اسٹار بن گئی تھی۔امتیاز علی نے ہمیشہ نئی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترپتی ڈمری ، ابھے دیول، اونیشا تیواری، نرگس فخری جیسے کئی چہرے ان کی پروجیکٹ کی پہچان بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میں قانون پر یقین رکھتا ہوں‘‘، ضمانت کے بعد اللو ارجن کا بیان
امتیاز علی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شریانے کہا کہ ’’ امتیاز سر نے مجھے یقین دلایا کہ میں اداکاری کو اپنا کریئر بنا سکتی ہوں۔ان کے ساتھ کام کرکے مجھے سمجھ میں آیا کہ بڑے خواب دیکھنااور ان کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ممکن ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ میرے لئے بہت خاص اور سیکھنے لائق تھا ۔ میں بس دعا کرتی ہوںکہ ایک دن امتیاز علی کی فلم میں اہم کردار ادا کر سکوں ۔‘‘ آنے والی فلموں کی بات کریں تو شریا ، بومن ایرانی کی فلم ’’دی مہتا بوائز ‘‘ میں نظرآئیں گی،جس میں وہ اویناش تیواری کے ساتھ اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔