• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۹۰ء کی دہائی میں ڈبل رول کا سین محض۴؍ منٹ میں مکمل کرنا ہوتا تھا

Updated: November 09, 2024, 11:22 AM IST | Mumbai

اداکارہ کاجول کئی عمدہ فلموں کیلئے یاد کی جاتی ہیں اور آج بھی وہ فلموں میں مصروف ہیں بلکہ عمدہ کردارا ادا کررہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی ان کی اداکاری سے سجی رومانٹک تھریلر فلم ’دو پتی‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔

Kajol. Photo: INN
کاجول۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ کاجول کئی عمدہ فلموں کیلئے یاد کی جاتی ہیں اور آج بھی وہ فلموں میں مصروف ہیں بلکہ عمدہ کردارا ادا کررہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی ان کی اداکاری سے سجی رومانٹک تھریلر فلم ’دو پتی‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔اس میں کریتی سینن نے دوہرا کردار ادا کیاہے، کاجول اس کردار کو نبھانے میں ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئیں۔ دراصل، کاجول نے اپنے کریئر کے ابتدائی مرحلے میں ڈبل رول والی کئی فلمیں کی ہیں۔ انہیں دوہرے کردار ادا کرنے کا بڑا تجربہ ہے۔ لیکن ۹۰ء کی دہائی میں کاجول نے جن فلموں میں ڈبل رول ادا کیا ہے وہ ان کیلئے کوئی آسان کام نہیں رہا ہے بلکہ کاجول کو اپنے دور میں ڈبل رول ادا کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔کاجول نے خود ان مشکلات کے بارےمیں بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ماسٹر غلام حیدر، جنہوں نے لتامنگیشکراورنور جہاں کو فلموں میں پیش کیا

کاجول کہتی ہیں، `آج سنیما تکنیکی طور پر بہت ترقی یافتہ ہو گیا ہے۔ لیکن جب میںنےاپنے فلمی کریئرکا آغاز کیا تو ایسا نہیں تھا۔ اس وقت شوٹنگ بہت مشکل تھی۔ خاص طورپراگر آپ ڈبل رول کر رہے ہیں تو مسئلہ اور بڑھ جاتا تھا۔ایسے میں فنکار کو بہت سوچ سمجھ کر کام کرنا پڑتاتھا۔ایک محدود وقت میں ہی اس منظر کی شوٹنگ کو مکمل کرنا پڑتا تھا۔ دراصل، کاجول ۹۰ءکی دہائی اور اس سے پہلے کی بات کر رہی ہیں، جب ۴؍منٹ کا کیمرہ رول ہوتا تھا، جس میں فنکار کو اپنا سین ٹھیک طرح سے ہیکرنا پڑتا تھا۔ سین کو دوبارہ کرنے کی بالکل گنجائش نہیں ہوتی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK