• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شان مینڈس کو اسٹیج پر ہارمونیم بجاتے دیکھ ہندوستانی مداح پُرجوش

Updated: November 19, 2024, 10:10 PM IST | New York

معروف گلوکار شان مینڈس کے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جس میں وہ ہارمونیم بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ ۲۰۲۵ء میں وہ ہندوستان میں پرفارم کرنے والے ہیں۔

Shawn Mendes. Photo: X
شان مینڈس۔ تصویر: ایکس

شان مینڈس ایک غیر معمولی فنکار ہیں اور ان کے تازہ ترین ویڈیو کلپ نے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ ۲۶؍سالہ گلوکار کی ہارمونیم بجاتے ہوئے اور مسحور کن آوازکے ساتھ پرفارمنس دیتے ہوئے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ خاص طور پر دیسی فین(ہندوستانی مداح) کے درمیان یہ ویڈیو کافی مقبول ہورہا ہے۔یہ پرفارمنس فنکار کی ہندوستان آمدسے ٹھیک پہلے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ شان۸؍اور۹؍ ماچر ۲۰۲۵ءکوممبئی میں پرفارم کرنےوالےہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے ایک کلپ میں شان مینڈس کو اسٹیج پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے سامنے ایک میز پر ہارمونیم رکھا ہوا ہے۔ بغیر آستین کی گرین شرٹ اور ڈینم پینٹپہنے شان نے اپنی آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس پوسٹ کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا’’شان مینڈس کی آواز واقعی آرہی ہے۔‘‘ان کے مداحوں نے ان کی منفرد اور جادوئی کارکردگی کے بارے میں اپناردعمل شیئر کیا۔ایک صارف نے کہا’’استاد شان مینڈس۔‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا’’شان، نصرت کے انداز میں۔‘‘ایک اور شخص نے تبصرہ کیا’’دراصل ہارمونیم ایک فرانسیسی ساز ہے جسے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘ایک اور نے مذاق کیا کہ ’’شان مینڈس کا کرتن ٹور جلد آرہا ہے۔‘ ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ ’’شاید وہ ہندوستان میں اپنی آئندہ پرفارمنس کی مشق کر رہے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ہرانسان کو چاہئے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے: شاہ رخ خان

حالانکہ ہندوستانی مداحوں کو شان مینڈس کے پرفارمنس کا زیادہ تجربہ نہیں ہے لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے جب مینڈس نے اس ساز(ہارمونیم) کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا تھا۔ پیغام کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجاتے ہوئے اور ساتھ ہی گاتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔مینڈس نے حال ہی میں اپنا خود کا البم’شان‘جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کا موسیقی کریئر ۲۰۱۴ء میں ان کے ڈیبیو البم ’شان مینڈیز ای پی‘ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK