• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہرانسان کو چاہئے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے: شاہ رخ خان

Updated: November 19, 2024, 7:54 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والی’گلوبل فریٹ سمٹ(Global Freight Summit) میں شرکت کی۔ اس دوران اداکار نے سامعین سے کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے۔

Shah Rukh Khan Photo: INN.
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم میں جاکر رونے کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والی’گلوبل فریٹ سمٹ(Global Freight Summit) میں شرکت کی اس دوران اداکار نے سامعین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی زندگی کی ناکامیوں پر بات کی۔ شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے مثال پیش کی کہ اگرمیری کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لئے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لئے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اللوارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے

بالی ووڈ کنگ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا۔ شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے بھی نفرت ہے، میں اپنے باتھ روم میں بہت رویا کیونکہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے، آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ کو اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہئے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کیلئے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’ کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK