• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ریس ۴‘، ’ریس‘ اور ’ریس ۲‘ کے آگے کی کہانی، شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی

Updated: September 20, 2024, 7:06 PM IST | Mumbai

’’ریس‘‘ فرنچائز کی چوتھی قسط ’’ریس ۴‘‘ کیلئے شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ فلم کے مصنف شیراز احمد کے حالیہ انٹرویو میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ اس کی کہانی ’’ریس‘‘ اور ’’ریس ۲‘‘ کی کہانی کا اگلا حصہ ہے۔

Saif Ali Khan and Siddharth Malhotra. Photo: INN
سیف علی خان اور سدھارتھ ملہوترہ۔ تصویر: آئی این این

’’ریس‘‘ فرنچائز کی چوتھی قسط کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، خاص طور پر اس دلچسپ خبر کے ساتھ کہ سیف علی خان سیریز میں واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان ’’ریس‘‘ اور ’’ریس ۲‘‘ میں مرکزی کردار میں تھے۔ ’’ریس ۳‘‘ میں سلمان خان نظر آئے تھے۔ تاہم، ’’ریس ۴‘‘ کے ساتھ سیف علی خان اپنے کردار میں واپس آرہے ہیں۔ ’’ریس‘‘ سیریز کی گزشتہ تین فلموں کے مصنف شیراز احمد نے بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ’’ریس ۴‘‘ کے بارے میں بتایا کہ ’’اس فلم کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ اسکرپٹ اور کاسٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ سیف علی خان اور سدھارتھ ملہوترا کی کاسٹنگ کی خبریں پہلے ہی میڈیا میں۔ بقیہ کاسٹ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وکرانت ماسی کی ’’دی سابرمتی رپورٹ‘‘ کی ریلیز کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریس ۴‘‘ کیلئے ہم نے ’’ریس‘‘ اور ’’ریس ۲‘‘ کی کہانی اور کرداروں کو جاری رکھا ہے۔ ہم پہلی دو فلموں کی اسی دنیا میں واپس چلے گئے ہیں۔’’ریس ۳‘‘ نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر اسے تنقیدوںکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس قسط میں میں ہم کرداروں کے لحاظ سے ’’ریس‘‘ فرنچائز سے تھوڑا ہٹ گئے تھے۔ اگر آپ فلم سے’’ریس‘‘ کا ٹائٹل ہٹا دیں تو آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ لوگ ’’ریس‘‘ دیکھنے گئے لیکن انہیں کچھ اور دیکھنے کو ملا۔ فلم میں سلمان خان تھے لہٰذا آپ کو کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ منفی کردار ادا نہیں کرتے۔ بنیادی طور پر ان کے مداح انہیں کبھی بھی منفی کردار میں نہیں دیکھنا پسند کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لو اسٹوری (۱۹۸۱ء) : ہندوستانی سنیما کی واحد فلم جس کا ’ہدایتکار‘ کوئی نہیں ہے

پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری معروف جوڑی عباس مستان نے کی تھی، جبکہ ’’ریس ۳‘‘ کیلئے ریمو ڈی سوزا نے قیادت سنبھالی تھی۔ فی الحال ’’ریس ۴‘‘ کیلئے ہدایتکار کا تعین ہونا باقی ہے۔ تاہم، فلم کے حوالے سے جوش و خروش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK