• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’انٹرسٹیلر‘ ری ریلیز: ہندوستان میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہالی ووڈ فلم

Updated: February 12, 2025, 6:04 PM IST | Mumabi

کرسٹوفرنولن کی فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ہندوستان میں اپنی ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کرسٹوفرنولن کی ۲۰۱۴ء کی مشہور فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ کا مشہور جملہ تھا کہ ’’وی مسٹ ریچ فار بیوونڈ آف اون لائف اسپینس‘‘اور اس فلم نے یہی کیا جیسا اس نے کہا تھا۔ فلم کی ریلیز کی ایک دہائی بعد اسے ہندوستان میں ری ریلیز کیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر فلم نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’صنم تیری قسم‘‘ ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندوستانی فلم ثابت ہوئی

آئی نوکس موویز کے مطابق ’’یہ فلم، جو تھیٹر میں صرف ۷؍ دنوں تک تھی، نے ہندوستان میں ری ریلیز کے بعد اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی بالی ووڈ فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وارنر بروس نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’’انٹرسٹیلر‘‘آئی ایم اے ایکس کیلئے ری ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلم ثابت ہوئی ہے۔‘‘تاہم، فلم کی تقسیم کرنے والوں نے اس کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کئے ہیں لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ ’’انٹرسٹیلر‘‘ نے بآسانی ۲۰۲۳ء میں ’’ٹائی ٹینک‘‘کی ری ریلیز کے بعد کئے جانے والے کاروبار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے پاس یہ اعزاز تھا۔‘‘یاد رہے کہ ’’انٹرسٹیلر‘‘ میں میتھیو میک نے،این ہیتھ وے، جیسیکا چاسٹائن، ایلن بیرسٹائن، بل ارون، مائیکل کین اور دیگر نے ادکاری کی ہے۔ یہ فلم خلابازوں کے ایک گروپ پرمبنی ہے جو انسانی زندگی کے قیام کیلئے ایک سیارے کی تلاش میں وارم ہول سے گزرتے ہیں۔’’انٹرسٹیلر‘‘ کو ۸۷؍ ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا اور اس نے بیسٹ ویژوئل افیکٹس کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK