• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’صنم تیری قسم‘‘ ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندوستانی فلم ثابت ہوئی

Updated: February 11, 2025, 9:45 PM IST | Mumabi

’’صنم تیری قسم‘‘ نے اپنی ری ریلیز میں پیر کو ۱۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کرنےکے بعد جنید خان اور خوشی کپورکی فلم کے اب تک کے کلیکشن کو مات دے دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اپنی حقیقی ری ریلیز کے ۹؍ سال بعد ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ نے ہمیش ریشمیاکی فلم ’’بی آر‘‘ اور ’’لویاپا‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی اداکاری والی فلم نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پریش راؤل نے شاہ رخ خان کی فلموں کا دفاع کیا، انہیں گھٹیا کہنے والوں پر تنقید

۲۰۱۶ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے بعد کئے جانے والے ۸؍ کروڑ روپے کے کلیکشن کو مات دے دی ہے۔ اس فلم نے اپنی ری ریلیز کے پہلے دن ۲۵ء۴؍کروڑروپے، دوسرے دن یعنی سنیچر کو ۲۵ء۵؍کروڑ روپے اور تیسرے دن ۲۵ء ۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پیر کو فلم نے ۲۵ء۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا جس کے بعد گھریلو باکس آفس پر اس کا مجموعی کلیکشن ۱۹؍کروڑسے زائدہوگیا ہے۔ 

’’تمباڑ‘‘ کے کلیکشن کو مات
رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو کی ہدایتکاری والی اس فلم نےسوہم شاہ کی فلم ’’تمباڑ‘‘ کی ری ریلیز کے پہلے ہفتے کے کلیکشن کو مات دے دی ہے جس نے سات دنوں میں ۵ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ ’’صنم تیری قسم‘‘ نے ’’بی آر‘‘ اور ’’لویاپا‘‘ سے زیادہ بہترین کام کیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ویلنٹائن ڈے کی وجہ سے فلم کی بہترین کارکردگی قائم رہ سکتی ہے۔ 

ہمیش ریشمیا کی فلم اور ’’لویاپا‘‘
ہمیش ریشمیا کی ایکشن انٹرٹینر فلم نے۷۵ء۶؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’’لویاپا‘‘ نے پیر کو ۶۰ء۰؍کروڑ روپے کاکاروبار کیا جس کے بعد اس کا مجموعی کاروبار ۱۵ء۵؍کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

کرسٹوفرنولن کی فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ کا کاروبار
اس درمیان کرسٹونولن کی فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ بھی ری ریلیز ہوئی ہے جسے ناظرین کی جانب سے بہترین ردعمل موصول ہوا ہے۔یہ سائنس فکشن فلم ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ۷؍ فروری کو یہ ری ریلیزہوئی ہے۔’’انٹرسٹریلر‘‘ نے اپنی ری ریلیز کے پہلے دن ۴۰ء۲؍کروڑ روپے، دوسرے دن ۲۵ء۳؍ کروڑ روپے اور اتوارکو بھی سنیچر کے جیسا ہی کاروبار کیا تھا۔ پیر کو ’’انٹرسٹریلر‘‘ نے ۲؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد ہندوستان میں اس کا مجموعی کلیکشن ۹ء۱۰؍کروڑ روپے ہوگیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK