• Tue, 29 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا ’’پشپا ۲‘‘ میں آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ورانر گینگسٹر کا کردار ادا کررہے ہیں؟

Updated: September 23, 2024, 8:59 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر ڈیوڈ وارنر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے ’’ویلکم ٹو تیلگو فلم انڈسٹری۔‘‘ مداحوں نے قیاس لگایا ہے کہ غالباً ڈیوڈ وارنر، اللو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ میں نظر آئیں گے کیونکہ انہوں نے اس فلم میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

David Warner`s photo goes viral. Image: X
ڈیوڈ وارنر کی وائرل ہونے والی تصویر۔ تصویر: ایکس

’’پشپا ۲‘‘ اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ اس کا پہلا حصہ ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوا تھا۔ فلم میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاضل نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ ’’پشپا ۲‘‘ پہلے ۱۵؍ اگست کو ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی اور اب یہ ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم سے وابستہ ایک نئی پیشرفت مداحوں کو مزید پرجوش کر سکتی ہے۔ افواہیں ہیں کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔

وارنر کی ہندوستان اور تیلگو فلموں سے محبت خاص طور پر وبائی امراض کے دوران سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے مختلف ٹک ٹاک اور ریلز سے واضح ہوئی۔ ایک انٹرویو میں، انہوں نے مذاق میں یہ تک کہا تھا کہ وہ ’’پشپا۲‘‘ میں کام کرنا پسند کریں گے۔ حال ہی میں انہیں ایک بڑے گینگسٹر اوتار میں گولڈن ہینڈگن پکڑے دیکھا گیا، جس سے بہت سے لوگوں کو یقین ہو گیا کہ شاید ان کی یہ خواہش ’’پشپا ۲‘‘ میں ایک کیمیو کی صورت میں پوری ہوئی ہو گی۔

یہ بھی پڑھئے: ۶۰۰؍ کروڑ کلب: ’’استری ۲‘‘ ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

تاہم، اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ’’پشپا ۲‘‘ ۶؍ دسمبر کو وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ سے ٹکرائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلموں میں رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK