Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

لکشیا نے ’’کِل‘‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیا

Updated: March 21, 2025, 9:15 PM IST | Mumabi

’’کِل‘‘کاشمارلکشیا کی بہترین فلموں میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی فلم کے ممکنہ سیکوئل کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’فلم تکمیل کے مرحلے میں ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ سال فلم ’’کل‘‘کو مداحوں اور شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ نکھیل ناگیش بھٹ نے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ فلم میں لکشیا نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ راگھو جویال نے ان کے دشمن کا کردار ادا کیا تھا۔ عالمی فلم فیسٹیول میں ریلیز ہونے کے بعد اس فلم کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ کافی عرصے سے مداحوں میں فلم کے سیکوئل کو لے کر چہ میگوئیاں جاری تھیں ۔ تاہم، حال ہی میں لکشیا نے فلم کے سیکوئل کے تعلق سے بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دورے پر ۲۵۸؍کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ اپنےانٹرویو میں لکشیا نے فلم کے ممکنہ سیکوئل کے عتلق سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’فلم کے سیکوئل کے تعلق سے بات چیت جاری ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ بتادوںکہ میں آپ کو زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ فلم تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ میں آپ کو دیگر تفصیلات بعد میں فراہم کروںگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بل بورڈ نے ٹیلر سوئفٹ کو دنیا کے بااثرترین خاتون آرٹسٹ کے اعزاز سے نوازا

’’کِل‘‘ پر کام کرنا اتنا آسان نہیں ہے: لکشیا
انہوںنے کہا کہ ’’کِل‘‘ پر کام کرنا آسان نہیں ہے اور اداکاروں کو متعدد زخموں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘ جب لکشیا سے یہ پوچھا گیا کہ ’’کیا وہ فلم کی سخت شوٹنگ کیلئے تیار ہیں؟‘‘ تو انہوں نے کہا ’’بالکل! میں پاگل اداکارہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’انہیں یہ تب اچھا لگتاہے جب انہیں زیادہ کام کرنا پسند ہوتا ہے۔ جب ان سے زیادہ کام کرنے کیلئے کہا جاتا ہے، یا تو وہ زخمی ہوجاتے ہیں یا انہیں کم نیند ملتی ہے۔‘‘ لکشیانے یہ بھی کہا کہ ’’بطور ٹیم ہر شخص مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنا کام بہترین طریقے سے انجام دے۔ میں یہ کہوں گاکہ ہم سب پاگل ہے اور بھوکے بھی۔ میں، راگھو اور دیگر اپنے کریئر میں ایسے حالات کا سامنا کیا جہاں ہمیں اپنے آپ کو ثابت کرنا تھا۔‘‘

’’کِل‘‘ کی کہانی
یاد رہے کہ ’’کِل‘‘ امیت (لکشیا) کی کہانی پر مبنی فلم ہے جو ہندوستانی فوج میں بطور کمانڈوخدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اسی درمیان انہیں تولیکا (تانیہ مانی کتلا) سے محبت ہوجاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK