شیریا گھوشال کے نئے نغمے میں ایشان کھٹر اور تارا ستاریا نظرآئیں گے۔یہ نغمہ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: March 04, 2025, 6:32 PM IST | Mumabi
شیریا گھوشال کے نئے نغمے میں ایشان کھٹر اور تارا ستاریا نظرآئیں گے۔یہ نغمہ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
شیریا گھوشال کے نئے نغمے میں ایشان کھٹراور تاراستارریا نظر آئیں گے۔ یہ نغمہ شیریا گھوشال اور ریتو ریبا نے گایا ہے جبکہ انشول گارگ نے پلے ڈی ایم ایف کے تحت اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس نغمے کو کشمیر کے خوبصورت مناظر میں شوٹ کیا گیا ہے۔ یہ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: منموہن دیسائی کا نام سپرہٹ فلموں کی ضمانت تھا
ریتو ریبا اور شیریا گھوشال کی دل کو چھولینے والی آواز کے علاوہ ایشان کھٹر اور تارا ستاریا کی کیمسٹری اس میں چار چاند لگا دے گی۔ ریتو ریبا نے کہا کہ ’’یہ نغمہ میرے لئے بہت خاص ہے۔ شیریا میم کے ساتھ کام کرنامیرا خواب تھا جو حقیقت میں تبدیل ہوگیا اور تاراستاریہ نے اس نغمے کو اسکرین پر زندہ کردیا ہے۔ میں انشول سر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اسے ممکن بنایا۔‘‘