• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا

Updated: December 21, 2024, 7:58 PM IST | Inquilab News Network | Jerusalem

مکین آگ بجھانے میں کامیاب رہے لیکن مسجد کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خبررساں ایجنسی انادولو کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے مردہ گاؤں میں واقع مسجد بیر الولیدین کو آگ کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ مردہ گاؤں، اسرائیل کی بسائی غیر قانونی بستی `ایریل` سے متصل ہے اور اس کے چاروں طرف خاردار باڑ ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں کے ایک گروہ نے ایک مسجد کو نذر آتش کردیا۔ خبررساں ایجنسی انادولو کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے مردہ گاؤں میں واقع مسجد بیر الولیدین کو آگ کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ مردہ گاؤں، اسرائیل کی بسائی غیر قانونی بستی `ایریل` سے متصل ہے اور اس کے چاروں طرف خاردار باڑ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلپ لازارینی کا عالمی برادری سے اسرائیلی پروپیگنڈے کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ

عینی شاہدین نے بتایا کہ غیر قانونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے جمعہ کے روز سلفیت شہر کے قریب واقع گاؤں مردہ کے مشرق میں ایک محلے پر حملہ کیا اور جان بوجھ کر مسجد کو آگ لگا دی۔ محلے کے مکین آگ بجھانے میں کامیاب رہے لیکن مسجد کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرئیلی انسانیت سوز مظالم کی عالمی ادارہ انصاف کی تحقیق کیلئے بھاری ووٹ

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ جنگی کارروائیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک زائد از ۸۲۲ فلسطینی ہلاک اور ۶ ہزار ۵۰۰ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ جولائی میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے کئی دہائیوں سے جاری قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں موجود تمام بستیوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK